Tag: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی

  • پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا ملزم  گرفتار

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کےدوران سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم نذیر کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق جہلم سے ہے، ملزم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پروپیگنڈا کیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے اب تک پروپیگنڈا کرنے والے 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے۔

    یاد رہے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کی تھی، جس میں کہا تھا کہ دشمن کو مدد فراہم کرنیوالی معلومات اور تصاویر کسی صورت شیئرنہ کی جائیں اور سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل سوچیں۔

    شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ غیر تصدیق شدہ مسیجز، مشکوک ای میلز، سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں اور ایمرجنسی میں ضروری معلومات کیلئے سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی  کی مشکلات میں اضافہ

    بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کیخلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحقیقات شروع کردی گئیں، ان کیخلاف شکایت محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر ان کیخلاف شکایت موصول ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کیخلاف شکایت راولپنڈی میں صحافی کی جانب سے درج کرائی گئی، جس کے بعد ان  کیخلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحقیقات اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر مقدمہ ہوگا۔

    یاد رہے پنجاب کابینہ اپنے آخری اجلاس میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر مقدمے کی منظوری دے چکی ہے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی  کے اکاؤنٹ سے افواج کے خلاف ٹوئٹر پر گمراہ کن ویڈیو لگائی گئی تھی، بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ متنازع سوشل میڈیا مہم کا بانی   کوعلم ہی نہیں تھا، ان کا اپنے اکاؤنٹ سے ہونے والی ٹوئٹ سے کوئی تعلق نہیں، وہ جیل میں ہیں اور ہر ویڈیو یا کانٹینٹ کو منظور نہیں کرتے۔