Tag: ادارہ برائے شماریات پاکستان

  • مالی سال  کے پہلے چار ماہ میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا خسارہ

    مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا خسارہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2016-17 ء کے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 9.31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق نئے مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران 6 ارب 43کروڑ 20لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سا ل 2015-16 ء کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کی 6 ارب 86کروڑ 50لاکھ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 43 کروڑ 30لاکھ ڈالر کم رہیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.31 فیصد کمی واقع ہوئی ، دوسری جانب ملکی درآمدات پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے دوران 15 ارب 75کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں ، جو گذشتہ سال کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کی 14 ارب 50 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں ایک ارب 24کروڑ 70 لاکھ ڈالر زائد رہیں۔

    اس طرح درآمدات میں 8.6 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعداد و شما ر کے مطابق گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2015ء ) کے دوران تجارتی خسارہ 7 ارب 63کروڑ 90لاکھ ڈالر تھا ، جو رواں سال کے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2016ء ) کے 9 ارب 31کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں ایک ارب68 کروڑڈالر زائد رہا ، اس طرح تجارتی خسارے میں 21.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملکی تجارتی خسارہ 14.56ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

    ملکی تجارتی خسارہ 14.56ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ چودہ ارب چھپن کروڑ ستر لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق برآمدات کا حجم بیاسی کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ سولہ ارب ایک کروڑ تیئس لاکھ ڈالر رہا۔

    ملکی درآمدات ایک ارب سترہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بڑھ کر تیس ارب اٹھاون کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔

    رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ دو ارب ڈالر سے زائد کے اضافے سے چودہ ارب چھپین کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کے چوتھے ماہ، اکتوبر 2014ء میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.51 فیصد تک اضافہ ہوا تاہم ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر2014-15 ء کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.54 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 4.595 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 4.667 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.89 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 758.228 ملین ڈالر سے بڑھ کر 840.773 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اسی طرح تولیہ کی برآمدات میں 4.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی برآمدات سے اس عرصہ کے دوران 253.590 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 243.293 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 611.59 ملین ڈالر سے بڑھ کر 661.191 ملین ڈالر پر پہنچ گئیں اور اس طرح ان کی برآمدات میں 8.11 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سلک اورسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 92.89 ملین ڈالر سے بڑھ کر 123.931 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ، اس طرح اس کی برآمدات میں 33.42 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

  • خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی کمی

    خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی کمی

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ء میں (جولائی تا اکتوبر) چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 25.84فیصد کا نمایاں اور درآمدات میں 6.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

     ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2014-15ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب 9کروڑ 10لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 66کروڑ 10لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

     دوسری جانب خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی درآمدات 2ارب 59کروڑ 70لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2ارب 77کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

  • چینی کی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافہ

    چینی کی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءمیں پہلے ماہ جولائی کے مقابلہ میں دوسرے ماہ اگست کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کی چینی برآمد کی گئی تھی جبکہ اگست 2014ءکے دوران چینی کی ملکی برآمدات سے 2کروڑ 60لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔

    اس طرح صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ۔

  • سونے کی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کمی

    سونے کی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کمی

    اسلام آباد: مالی سال 2012-13ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2013-14 ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 172 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال میں جولائی تا جون 2012-13ء کے دوران 346 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا جون 2013-14ءمیں درآمدات میں تقریباً99 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 174 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ہے، جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے۔

  • ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالراضافہ

    مئی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے ماہ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2014ءکے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 3کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے 15کروڑ 10لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی 2014ءکے دوران تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات 19کروڑ ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

    اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات سے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا زیادہ زرمبادلہ کمایا گیا۔