Tag: ادارے

  • وفاقی اداروں میں ایک سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاقی اداروں میں ایک سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی اداروں میں ایک سال سے زائد عرصے سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب اسکیل1 سے 16تک خالی آسامیوں پر بھرتی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خزانہ ڈویژن نے خالی آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے سے متعلق میورنڈم تیار کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسکیل1 سے 16تک خالی آسامیوں پربھرتی نہیں ہوگی، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    فیصلہ تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا، فیصلے کا اطلاق تمام وزارتوں، ڈویژنز اور ایگزیکٹیو دفاتر پر ہوگا۔ جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ضروری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    خزانہ ڈویژن کے مطابق گزشتہ ایک دیہائی سے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی، اس کی وجہ سے سالانہ تنخواہوں کابل بھی تین گنا بڑھ گیا، پنشن کی ادائیگی کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہورہا ہے۔

    ’وفاقی حکومت کے 95 فیصد ملازمین گریڈ 1 سے 16 تک کے ہیں، تنخواہوں کا 85 فیصد بل ان ملازمین پر خرچ ہوتا ہے، وزیراعظم غیر ضروری اخراجات میں کمی کےخواں ہیں‘۔

    خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک بھی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ پر زور دے چکا ہے۔

  • ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، نامزد چیف جسٹس

    ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، نامزد چیف جسٹس

    اسلام آباد: نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، کرپشن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان میں مقننہ،عدلیہ، انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں، آئین میں درج بنیادی حقوق عوام کے تحفظ کے لیے ہیں۔

    جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریاست کو سول انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، حکومت امور چلانے ،معاشرے کے ہر طبقے کو انسانیت کے تقاضوں کو اپنانا ہوگا۔

    نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، کرپشن میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑے رکاوٹ ہے۔

    مشرف کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام بے بنیاد ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    اس سے قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اپنے اعزاز میں ہونے والے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرف کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے تقریر میں مجھ سے متعلق میڈیا سے بات کرنے کا کہا، اٹارنی جنرل نے کہا میں مشرف کے کیس پر اثرانداز ہوا، مجھ پر عائد الزام بے بنیاد اور غلط ہے، ہمیں اپنی حدود کا علم ہے، سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوگا۔

  • حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پر وزیرقانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے میں لکھے گئے جملے غیرآئینی وغیر قانونی ہیں، خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون، شریعت اور انسانیت کے منافی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

    اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں، بیرونی قوتوں کو سازشوں میں ناکامی ہوگی، ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

  • میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

    میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو: قمر زمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اداروں سے تصادم ہو، نواز شریف اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو نیب قوانین کو چھیڑنے کی اجازت کوئی بھی نہیں دے گا، جو قوانین ہیں اس کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں، موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔

    میاں نوازشریف، آپ کو عدالت اور قوم سے جھوٹ بولنے پر نکالا گیا: قمر زمان کائرہ

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی اور نیب نے تفتیش کی تو نواز شریف ان پر برس پڑے، میاں صاحب عدالت خود گئے اب فیصلہ خلاف آیا تو کیوں عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں، نواز شریف نے ماضی میں بھی اداروں کے درمیان تصادم کا سوچا، اب شریف خاندان کا دور ختم ہونے والا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما خسرو بختیار سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار اپنا مؤقف خوبصورتی سے بیان کرتے ہیں، ن لیگ نےجنوبی پنجاب صوبہ بنایا اور نہ ہی بہاولپور صوبہ بنایا، جنوبی پنجاب محاذ بنانے والوں نے اچانک ن لیگ کو چھوڑا ہے۔

    جب ہم پر حملے ہورہے تھے، ن لیگ طالبان کو خوش کرنے میں‌ مصروف تھی: قمر زمان کائرہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کیسے اور کیوں بنایا گیا خسروبختیار بہتر جانتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ عوام کی دہائی ہے اس میں کوئی شک نہیں، پیپلز پارٹی نے ماضی میں آئینی طور پر اس معاملے پر قراردادیں پیش کیں، عوام کی محرومیوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: آصف زرداری

    میاں صاحب اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب ادارے کمزور ہوجائیں تو ملک مشکل میں پڑجاتا ہے، میاں صاحب اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کی کوشش ہے محاذ آرائی کا ماحول بنے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اصف زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کہتی ہے ہمیں سینیٹ الیکشن سے نکال دیا گیا، آپ کو نکالا نہیں گیا، آپ بحیثیتِ آزاد امید وار الیکشن لڑ سکتے ہیں، پی پی نے کبھی کسی ادارے کو لڑوانے کی کوشش نہیں کی۔

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوکر حالات کا سامنا کیا، پنجاب بیورو کریسی میں ریاست کے ساتھ بغاوت کرائی جارہی ہے، چھوٹے میاں کو ڈر ہے موجودہ حالات کا وزن ان پر نہ گر جائے۔

    ان کا کہنا تھا ماضی میں جسٹس (ر) قیوم نے مجھے سزا دی تھی، جسٹس قیوم کی ٹیپ کو سنیں تو شہباز شریف کی آواز بھی سنائی دے گی، ہم نے تو عدالت میں جاکر انصاف مانگا کوئی غیر جمہوری رویہ نہیں اپنایا، پیپلز پارٹی قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتی۔

    بھارت ہمارے دوستوں کو گمراہ کررہا ہے‘ آصف علی زرداری

    آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مودی فائدہ اٹھا رہا ہے اور آپ ان کے ساتھ دوستی کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کے رویوں کے باعث بھارت میں مسلمان کمیونٹی ملک چھوڑنے کا سوچ رہی ہے، بھارت نے اگر کوئی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کے جیو کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میر شکیل میرے دوست ہیں لیکن ساتھ میاں صاحب کا دیتے ہیں، سب کو پتا ہے وہ ان کے ساتھ کیوں ہیں، میر شکیل سے اتنا کہوں گا ملک پر رحم کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی

    لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز زیرعلاج ہیں، نوازشریف کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان کی اہلیہ کی علالت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عدلیہ مخالف بات چیت کسی نےنہیں کی۔

    سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دشمن پروپیگنڈا کر کے حالات بگاڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے رہیں گے لیکن سازشیں ناکام ہوں گی۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اورجہانگیرترین سے متعلق کیس پربات نہیں کروں گا، ہمیں امید ہےعمران خان اورجہانگیرترین کیس میں انصاف ہوگا۔


    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لیے اسپیکرکوآگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ میں وہی شخص ہوں جس نے استعفے قبول نہیں کیے تھے اور پوری کوشش کی تھی کہ ان کے خلاف آنے والی قراردادوں کو مسترد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان

    طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان

    کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اجمل خان کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا کوئی ونگ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی اجمل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات دیکھنا اداروں کا کام ہے۔

    وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایک دو واقعات پر ہمیں اتنا زیادہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی پر کام کررہے ہیں اور ہم سیکورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔


    یونیورسٹی طلبہ کا ڈیٹا سیکیورٹی اداروں کو دینے کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کی مخالفت


    انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طلبا کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے مجھے سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

    وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے ہمیں بتائیں کہ کس طرح جامعہ کی سیکورٹی بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


    خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات


    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کررہے جس سے طلبہ پریشان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیریکٹر سرٹیفکٹ لازمی قرارد دینےکا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی مالی حالت بہت بری ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ خسارے میں ہوگا تو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔