Tag: اداکاروں

  • ’پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اداکاروں کو مشہور۔۔۔‘ پنکج ترپاٹھی نے کیا کہا؟

    ’پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اداکاروں کو مشہور۔۔۔‘ پنکج ترپاٹھی نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام بنانے والے اداکار پنجچ ترپاٹھی نے پی آر پیڈ سے متعلق ردعمل دیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار پنکچ ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں کہ پی آر سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پی آر آپ کو منظر عام پر تو لاسکتی ہیں لیکن انہیں یادگار نہیں بناسکتیں، پیڈ پی آر سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اداکار مشہور اپنے کرداروں سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی پیڈ پی آر کے ذریعے امیج بنانے کے چکر میں پڑے گا تو اسے زندگی بھر اسی چکر میں ہی رہنا پڑے گا، میں پی آر کر کے مشہور ہوسکتا ہوں لیکن یادگار نہیں ہو سکتا۔

    مرزا پور کے اداکار نے مزید کہا کہ ایک اداکار صرف اپنے کرداروں یا پھر میں اپنے اخلاق کی وجہ سے ہی مشہور ہوتا ہے، ان دنوں عاجزی کا رجحان ہے، یہاں تک کہ جو عاجزی نہیں کرتے، وہ بھی عاجزی کا دکھاوا کرتے ہیں۔

    اداکار نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں کہا کہ ’میں اپنے آپ کو دریافت کر رہا ہوں کہ آیا میں واقعی عاجزی کرتا ہوں یا دکھاوا کر رہا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی کا تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بالی ووڈ میں پیڈ پی آر کا سہارا لینے سے متعلق باتیں کی جارہی ہیں۔

  • شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملا کرتا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چ’ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اس وقت فنکار سمیت پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’ لیکن اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے، پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں اور اس طرح سے معاملات مزید بگڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں عماد عرفانی، اریبہ حبیب، فہد شیخ، منال خان، حاجرہ یامین ودیگر شامل تھے اب اداکارہ بہت کم ڈراموں پر نظر آتی ہیں۔