Tag: اداکارہ اسما عباس

  • اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس کو اسکرین ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑگیا، علاج کے دوران جلد پر شدید الرجی ہوگئی۔

    عاصمہ عباس پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینئر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کا تعلق ایک شوبز گھرانے سے ہے جس کی تین نسلیں فن اور تفریح ​​کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اپنی شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا اور تین دہائیوں بعد دوبارہ شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا، اب وہ وہ ایک سوشل میڈیا ولاگر بھی ہیں، اداکارہ نے اپنی جلد کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ کچھ عرصے سے شہرے پر چھائیوں کے مسئلے کا شکار تھی، اور یہ مسئلہ اُن کے خاندان میں وراثتی طور پر پایا جاتا ہے۔

    اسما عباس کے مطابق یہ چھائیاں جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتی ہیں، لیکن ان کے چہرے پر ہوئیں، جس کے باعث انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں ’کاؤٹرازیشن‘ نامی طریقہ علاج تجویز کیا، جس میں ایک خاص آلے کی مدد سے جلد پر موجود داغوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ علاج سے ایک رات پہلے انہوں نے سونے سے قبل ایک ماسک لگایا، جو ممکنہ طور پر اُن کی جلد کو سوٹ نہیں کرسکا، ماسک لگانے کے بعد انہیں ہلکی سی جلن محسوس ہوئی لیکن وہ وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس باقاعدہ ٹریٹمنٹ کروانے گئیں تو علاج کے بعد اُن کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس کی وجہ سے چہرے کا بڑا حصہ لال ہوگیا تاہم ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ الرجی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

  • آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں میں برادشت ختم ہوگیا اور زبانیں لمبی ہوگئی ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کامیاب شادی کے حوالے سے نوجوان نسل کو اہم مشورہ دیا۔

    اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا، انہوں نے میرے والدین کو اپنے والدین کی طرح اپنے گھر میں رکھا۔

    اسما عباس نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لڑکیاں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتیں، یہ ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے میرے والدین کو آخری وقت تک ساتھ رکھا، اس لیے میں نوجوان نسل کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اچھی اور بری عادات ہر ایک میں ہوتی ہیں آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں۔

    اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ شریکِ حیات کی چھوٹی موٹی برائیوں کو برداشت کرنا چاہیے کیوں کہ پرفیکٹ تو کوئی نہیں ہوتا، اس کے برعکس ان کی اچھائیوں کو دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹی چھوٹی برائیوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے تو ممکن ہے کہ اگلا اس سے بھی بدتر ہو، پھر کیا کریں گے؟ اس طرح تو زندگی خراب ہو جائے گی، اگر آپ کا لائف پارٹنر برداشت کے قابل ہے تو گھر خراب کرنے کی بجائے اسے برداشت کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں، بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوائیں، ہمارے زمانے میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ صبر و تحمل کے ساتھ میٹھے انداز میں اپنی تمام خواہشات منوا لیتی تھیں، اس زمانے میں پہلے سوچتے تھے، پھر بولتے تھے۔

    اسما عباس نے مزید کہا کہ غصے میں چاہے مرد ہو یا عورت اسے پہلے تولنا چاہیے، پھر بولنا چاہیے اور غصے میں بات آگے بڑھانے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں یہاں حدود طے کریں، اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا اسے فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔