Tag: اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگی؟

  • لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پراسرار موت، ایس پی عارف شاہ کے خلاف تحقیقات شروع

    لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پراسرار موت، ایس پی عارف شاہ کے خلاف تحقیقات شروع

    اسلام آباد: لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پراسرار موت کے سلسلے میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں، انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پر اسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ایس پی عارف شاہ کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر انھیں ایس پی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عارف شاہ کو کلوز ہیڈ کوارٹر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    آئی جی پنجاب نے وزرات داخلہ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک ایس پی عارف شاہ کو معطل کیا جائے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس کانسٹیبل کی خود سوزی یا قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اس سلسلے میں وفاقی پولیس کے ایس پی ٹریفک عارف شاہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ان کے تمام ذاتی اسٹاف کو بھی کلوز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایس پی عارف شاہ اور پولیس کانسٹیبل کے موبائل اور ان کے مشترکہ جاننے والوں کی تفتیش بھی جاری ہے، یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل ایس پی عارف شاہ کی رہائش گاہ کیوں گئی تھی، کیا اقرا نذیر نے وہیں پر زہر کھایا یا کھلایا گیا؟

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقرا نذیر کے اہل خانہ نے ایس پی عارف شاہ پر کسی شک کے نہ ہونے کا بیان دیا تھا، اہل خانہ نے عارف شاہ کے خلاف مقدمے کے اندراج سے بھی انکار کیا۔

    تاہم اب وفاقی پولیس کی مدعیت میں کانسٹیبل کی موت کا مقدمہ درج کر کے سینیئر افسران کی زیر نگرانی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگی؟

    اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کب ہوگی؟

    کراچی: اداکار و میزبان یاسر حسین نے ایوارڈ شو کی تقریب میں اقرا کو پروپوز کیا اور منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی اب مداحوں کو انتظار ہے کہ یہ جوڑا رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوگا، یاسر اور اقرا نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر باتیں کی، اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ میں عرصے سے انڈسٹری میں بہت محنت کررہی ہوں اور اب وقت آگیا ہے کہ زندگی کی رفتار میں کمی لائی جائے۔

    اقرا عزیز نے کہا کہ شادی جلد ہوگی، مگر ہم سادہ انداز سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے گھروں میں ہوگی، ہم اس کو پرتعیش بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اپنی شادی کے دن میں بس اس فکر سے آزاد رہنا چاہتی ہوں کہ لوگ ایک اداکارہ اقرا عزیز کو دیکھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اقرا عزیز نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

    یاسر حسین نے کہا کہ شادی اگر میں سینئر فن کاروں کو مدعو کرتا ہوں تو میں دلہا کے طور پر ایک جگہ بیٹھ کر انہیں نظرانداز نہیں کرسکتا، یہ عدم احترام ہوگا، میرا خاندان شادی میں شرکت کرے گا اور اس دن میں بس ان کی شرکت چاہتا ہوں بعدازاں ہم انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کریں گے۔

    یاسر حسین نے مزید کہا کہ ہم ایک شادی پر بہت زیادہ خرچہ کیوں کریں، اپنی شادی پر میں یہ مثال قائم کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پرتعیش اور مہنگی شادی کے خواہش مند نہیں ہیں۔

    یہ پڑھیں: میں شادی کے لیے راضی ہوں لیکن وہ نہیں مان رہی

    واضح رہے کہ اداکار و میزبان یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ایوارڈز تقریب کے دوران شادی کی پیش کش کی جسے اقرا عزیز نے قبول کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں یاسر حسین نے شرکت کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے میں تو راضی ہوں لیکن وہ ہاں نہیں کررہی ہے۔