Tag: اداکارہ انوشکا شرما

  • کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی زندگی کو پرسکون بنانے کے لیے اہم قدم اُٹھایا ہے، دونوں نے ‘علی باغ’ میں اپنا ایک نیا گھر بنایا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر چہ یہ نیا گھر ان کا مستقل ٹھکانہ نہیں، اس لیے وہ یہاں تب ہی جاتے ہیں جب دونوں کی مصروفیات کا شیڈول انہیں متاثر نہیں کرتا۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گیٹ وے آف انڈیا سے جیٹی کے ذریعے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں وہ کشتی کے ذریعے اپنے گھر تک پہنچ سکیں، جوڑے کی جانب سے اپنے نئے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

    کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سابق بھارتی کپتان کو علی باغ میں اپنے نئے تعمیر شدہ گھر کا دورہ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جو ممبئی کے جنوب میں ایک ساحلی قصبے میں موجود ہے۔

    کوہلی نے ویڈیو میں کہا کہ میرے لیے ایک گھر میں سب سے اہم چیز وہ احساس ہے جو آپ کو گھر میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوتا ہے، یہ آپ کو مکمل طور پر سکون اور امن کا احساس دلاتا ہے، جیسے آپ اپنے معمول کے گھر سے دور اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔

    سابق بھارتی کپتان کوہلی نے ‘آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی خاندان کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کو اہمیت دیتا ہوں اور اسے بہت عزیز رکھتا ہوں، ایمانداری سے کہوں تو میں نے بچپن میں یہ بہت کم کیا ہے۔

    شاداب خان نے خاتون ٹک ٹاکر کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

    کوہلی اور انوشکا کے اس ہالیڈے ہوم کو دیکھا جائے تو دیکھنے میں نہایت ہی پرسکون نظر آتا ہے اور دونوں اپنی ہنگامہ خیز زندگی سے دور رہنے کے لیے تعطیلات میں یہاں آتے ہیں۔

  • اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    اداکارہ انوشکا شرما بھی آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد اداکارہ انوشکا شرما بھی فلموں میں آئٹم سانگ کرنیوالی ہیروئنوں کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وہ زویا اختر کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’دل دھڑکنے دو میں آئٹم سانگ کریں گی، ’’سونگ‘‘ نامی آئٹم سانگ فلم کے لیے پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، انیل کپور اور شیفالی شاہ پر بھی عکسبند کیا جائے گا جب کہ یہ پہلا آئٹم نمبر ہوگا جس میں انوشکا شرما بھی اپنی ادائیں دکھائیں گی۔

    انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کرنے جارہی ہوں جب کہ ’’ دل دھڑکنے دو ‘‘ میرا کردار رنویر سنگھ کی دوست فرح کا ہے اور میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت خوش ہوں، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں پریانکا چوپڑا، انیل کپور، شیفالی شاہ فرخان اختر، راہول بوس، زرینہ وہاب ، وکرنت ماسے ، پرمیت سیٹھی اور ردھیما سود اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف انوشکا شرما نے گزشتہ ماہ ا پنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے، دوسری طرف اداکارہ کی رنبیر کپور کے ساتھ فلم بمبے ویلوٹ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’’ پی کے بھی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔