Tag: اداکارہ ثنا جاوید

  • ثنا جاوید کا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے پیغام

    ثنا جاوید کا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے پیغام

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

    سابق قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو دی جبکہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

    ثنا جاوید نے اس موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک بھی روایتی سفید شیروانی میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی اور دنیا کے دوسرے کرکٹر کا اعزاز پالیا۔

    قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا ہے، ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ’’ماشااللہ! مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘‘۔

    شعیب ملک کی شادی سے قبل ثنا جاوید کیلیے کی گئی پوسٹ وائرل

    واضح رہے کہ سال 2020 میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

  • ’ثانیہ نے شعیب کو نئے سفر کی شروعات پر مبارکباد بھی دی‘

    ’ثانیہ نے شعیب کو نئے سفر کی شروعات پر مبارکباد بھی دی‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی کے بعد ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن کا بیان سامنے آگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے  آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 جنوری ہفتے کی صبح اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    دونوں کی شادی کے بعد ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئیں تاہم اب ثانیہ مرزا کی بہن کا بیان بھی سامنے آگیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    ٹینس اسٹار ثانیہ کی بہن انعم مرزا نے کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ کی طلاق کو کئی ماہ ہو چکے ہیں، ثانیہ نے شعیب کو نئے سفر کی شروعات پر مبارکباد بھی دی۔

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے  مزید کہا ہے کہ ثانیہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ لوگوں سے دور رکھا ہے۔