Tag: اداکارہ ثنا خان

  • سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

    سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

    اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سابقہ اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

    ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے‘۔

    ثنا خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اُن کے چاہنے والوں نے مبارک باد پیش کی اور نومولود سمیت اُن کے اہل خانہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم انہوں نے اب پوسٹ میں بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔

    یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، 2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام سید طارق جمیل رکھا تھا۔

  • ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘  ثنا خان نے کیا کہا؟

    ’میرے وقت میں برکت آ گئی جب سے۔۔۔۔۔۔۔‘ ثنا خان نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ جب سے میں نے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کیا، تب سے میرے وقت میں برکت آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے اداکاری چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا شروع کیا تب سے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کردیا۔

    ثنا خان نے کہا کہ اس عمل کے بعد سے میرے وقت میں برکت آگئی جسے میں اپنے قرآن اور دیگر کتابیں پڑھنے اور اپنی شخصیت سنوارنے میں صرف کرتی ہوں، اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ دین نے محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور اس کے برخلاف کئی چیزوں کو حلال کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی سے جھگڑا ہو جائے تو ہمیں اس سے فوراً نفرت ہوجاتی ہے لیکن میوزک سننے یا دیگر گناہ کے کام کرنے سے ہمیں نفرت نہیں ہوتی گویا ہم غلط جگہ پر نفرت کر رہے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے جب میں نے اپنی زندگی تبدیل کی، پہلی تبدیلی یہ لائی کہ رمضان کی چاند رات سے میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا، اپنے اس فیصلے سے میں نے محسوس کیا کہ میرے وقت میں کافی برکت آگئی ہے اور میں دنیا اور دین کے دونوں کے کاموں کو زیادہ وقت دے پارہی ہوں۔

    ثنا خان نے کہا کہ گانوں اور سیریل سے میرا دماغ خالی ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ نکاح ہونے تک کسی غیر محرم سے بات نہیں کروں گی،  تیسری چیز میں نے ’ برتھ ڈے‘ منانا بند کر دیا کیونکہ یہ شیطانی عمل ہے۔ اب ہمارے گھر میں کسی کا برتھ ڈے نہیں منایا جاتا۔

    واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔