Tag: اداکارہ جھانوی کپور

  • میری ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں۔۔۔سری دیوی نے اپنی بیٹی کو کس بات سے منع کیا تھا؟

    میری ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں۔۔۔سری دیوی نے اپنی بیٹی کو کس بات سے منع کیا تھا؟

    ممبئی: معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتی کہ ان کے بچے شوبز انڈسٹری میں کام کریں۔

    جھانوی کپور نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھ سے کہتی تھییں کہ میں نے زندگی بھر تم لوگوں کیلئے بہت محنت کی ہے، اس لیے کہ میری دونوں بیٹیاں آرام کی زندگی انجوائے کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Krishna khandelwal (@shortswithhulk)

    بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کا یہ ماننا تھا کہ شوبز انڈسٹری کی زندگی ہمارے لیے نہیں ہے کیوں کہ ہم بہت معصوم اور حساس لوگوں میں سے ہیں، تو ان کی یہ خواہش تھی کہ میں اداکاری کرنے کے بجائے ڈاکٹر بن جاؤں۔

    جھانوی کپور نے بتایا کہ ’لیکن پھر انہیں یہ بات سمجھ آگئی کہ میں اپنی ایکٹنگ سے فلموں سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے اپنی اس اداکاری سے اتنی محبت ہے کہ اگر میں نے یہ نہیں کیا ہوتا تو میں مرجاتی‘۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ماں نے کہا کہ ٹھیک ہے کرلو، کود جاؤ اس کنویں میں اور پھر میں کود گئی لیکن ابھی میں اس میں تیرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

  • اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

    اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

    بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی کی تقریب کا انعقاد رواں سال 12 جولائی کو بھارت میں ہوگا لیکن شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

    اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ائیپ انسٹاگرام اسٹوری پر برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ جھانوی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور کی تھیم ’گلابی و سفید‘ تھی اور اسی کی مناسبت سے اس مقام کو سجایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں رادھیکا مرچنٹ کی برائیڈز میڈ گلابی شرٹ، ٹراؤزر  اور سر پر ٹیارا پہنی نظر آئیں جبکہ رادھیکا نے خود سفید شرٹ اور ٹراؤزر پہنا، اس تقریب میں رادھیکا کی بڑی بہن انجلی مرچنٹ مجیٹھیا بھی نظر آئیں۔

    مذکورہ تصویر میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی رادھیکا مرچنٹ کی ایک برائیڈز میڈ اداکارہ جھانوی کپور ہیں، اداکارہ نے بھی دیگر برائیڈز میڈز کی طرح گلابی شرٹ اور ٹراؤزر  میں تقریب کو رونق بخشی۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریب کا آغاز یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوا جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

    آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔