Tag: اداکارہ حرا مانی

  • حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

    اداکارہ حرا مانی نے غصے پر قابو نہ پانے کا اعتراف کر لیا جس کے نتیجے میں وہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

    اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، ویڈیو مین انہوں نے اپنے بے قابو غصے کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں اتنا غصہ کرتی ہوں کہ گھر کے سارے دروازے توڑ دیتی ہوں، لاک ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں، اسی لیے مانی کہتا ہے کام کرتی رہو، تم کام کے بغیر عجیب ہو جاتی ہو۔

    اداکارہ کی اس گفتگو پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے ان کے رویے کو غیر ذمے دارانہ اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا "اسی لیے تعلیم ضروری ہے! آپ کو سیکھنا ہوگا کہ کب چپ رہنا ہے، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا وہ اس خرابی کو ایک عام چیز کیوں بنا رہی ہیں؟ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اپنے غصے کے مسائل پر کتنا فخر محسوس کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ ایک بڑے مسئلے کا شکار ہیں میڈم، آپ صحت مند نہیں ہے، ایک مداح نے مزید کہا مجھے بچارے مانی کے لیے دکھ ہو رہا ہے۔’

  • حرا مانی کو اپنا موازنہ کرینہ کپور سے کرنا مہنگا پڑگیا

    حرا مانی کو اپنا موازنہ کرینہ کپور سے کرنا مہنگا پڑگیا

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو اپنا موازنہ بالی ووڈ سپر اسٹار کرینہ کپور سے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    حرا مانی پاکستانی اداکارہ ہیں جو دو بول، میرے پاس تم ہو، سن یارا، دل موم کا دیا سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، ان کی شادی سلمان ثاقب شیخ سے ہوئی، جو مانی کے نام سے مشہور ہیں۔

    حرا مانی نے آج تک پاکستانی میڈیا چینلز کو دیے گئے انٹرویوز میں تو کرينہ کپور مداح ہونے کا ثبوت دیا ہی تھا لیکن پہلی مرتبہ بھارتی میڈیا پرسن فریدون کو دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیت کا کردار حقیقی زندگی ہیرا مانی سے بہت ملتا جلتا ہے۔

    حرا مانی نے دورانِ انٹرویو کہا کہ ‘جب وی میٹ’ میں کریکٹر ‘گیت’ کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مشابہت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ جب ‘جب وی میٹ’ ریلیز ہوئی تو میری خالہ نے فون کرکے کہا تھا کہ ‘یہ فلم تمہارے کردار پر بنائی گئی ہے’۔

    اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم سب نے مل کر یہ فلم دیکھی تھی اس کردار میں بہت سی مماثلتیں ہیں، فلم دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ امتیاز علی نے مجھ سے مل کر یہ کردار لکھا ہوگا’۔

    اسی انٹرویو میں حرا مانی نے کرینہ کپور کی فلموں کے مقبول ہونے والے کرداروں کے مشہورِ زمانہ ڈائیلاگز ان ہی کے انداز میں بولے اور خود کو کرینہ کپور سمجھتی نظر آئیں۔

    جس کے بعد حرا مانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ‘وہ کرينہ کپور کا چائنا والی کاپی ہیں’ جبکہ  ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘حرا نے خود سے کہانی بنالی کہ خالہ کی کال آئی، پلیز کرینہ کپور کی بے عزتی تو نہ کرو’۔

  • حرا مانی نے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کردیا

    حرا مانی نے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کردیا

    پاکستانی اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی سے متعلق کیے گئے تبصرے کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

    حرا مانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروں سے کیا ہے۔

    شیئر کی گئی تصویر پر حرا مانی نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہریتھک کی باڈی ، شاہ رخ کی ادائیں ، بابی دیول جیسے مضبوط بال، سلمان بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسا معصوم ۔

    حرا مانی نے ہمیشہ خوش رہنے کا فارمولا شیئر کردیا

    اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بیک گراؤنڈ میوزک پر بالی وڈ سونگ ’تو میرا ہیرو‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اپنے شوہر کا موازنہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • کراچی میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر پر حملہ

    کراچی میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی اور ڈائریکٹر پر حملہ

    کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔

    ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

    نبیل قریشی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

  • کامیاب بننے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی ویڈیو وائرل

    کامیاب بننے کیلئے سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں، حرا مانی ویڈیو وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ حرامانی کی کامیاب زندگی گزارنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دوبول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب زندگی کا طریقہ بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ انہیں کامیاب ہونے کے لیے فواد خان جیسے سپراسٹار یا سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے اچھی پرفارمنس اور وہ آپ کہیں بھی دے سکتے ہیں۔

    حرا مانی نے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ڈرامے ’پیرنہ کریو کوئی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے میں ثانوی کردار ادا کیا پھر مرکزی کردار ادا کیا اور پھر ثانوی کردار ادا کیا۔

    خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری طرح کوئی اداکار اپنے کرداروں سے کھیلتا نہیں ہے اور میں اپنے منہ سے یہ بات بول رہی ہوں کہ میں ایک واحد لڑکی ہوں جو اس انڈسٹری میں بچوں کے بعد ہیروئن بنی۔

    حرا مانی نے کہا کہ میں نے رسک لیا ہے کہ کیا میں دو بچوں کے ساتھ بھی ہیروئن بن سکتی ہوں اور کیا لوگ بطور ہیروئن بچوں کی ماں کو قبول کریں گے۔

    واضح رہے کہ حرا مانی کے کیریئر میں اس وقت عروج آیا جب ان کا ڈراما ’دو بول‘ نشر ہوا، اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد حرا مانی کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکاراؤں میں ہونے لگا۔

    آج کل حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    اداکارہ حرا مانی نے 2008 میں اداکار و پروڈیوسر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔