Tag: اداکارہ حمیرا اصغر

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آگئی

    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے پولیس کا قتل کا مقدمہ درج کرنے اور مرحومہ کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے پر ایڈووکیٹ شاہ زیب سہیل کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبرں 

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی اور پولیس کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ پولیس 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے، اگر مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے مرحومہ کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت دی۔

    گزشتہ سماعت پر پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوچکا ہے اور فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

    مزید پڑھیں :‌ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں کیا تھا؟ پتا چل گیا

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اداکارہ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جاچکا ہے، تاہم مزید کارروائی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی، درخواست گزار کے وکیل عبدالاحد ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، لہٰذا ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی لیکن اس کا فون فروری تک استعمال ہوا، فون کھلا ہوا تھا، میک اپ آرٹسٹ کا نمبر اٹینڈ نہیں ہوا، بعد ازاں حمیرا کی واٹس ایپ ڈی پی بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میک اپ آرٹسٹ کو بھی عدالت میں بلایا جائے اور حمیرا کے بھائی سمیت دیگر افراد کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس رپورٹ میں بھی واش روم اور کمرے سے خون کے نمونے لینے کا ذکر موجود ہے، اس لیے یہ واضح ہے کہ واقعہ قتل کا ہے۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اگر دوران تفتیش ثبوت ملے تو پولیس خود مقدمہ درج کرے گی، درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات ، اہم شواہد مل گئے

    حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات ، اہم شواہد مل گئے

    کراچی : اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں پولیس کو گھر سے اہم شواہد مل گئے، جس میں بتایا گیا اداکارہ کی موت کب ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ہے ، تفتیشی پولیس نے بتایا کہ فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی سلپ مئی 2024 تک کی ملی ہے۔

    تفتیشی پولیس کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں، لاش بیڈ روم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی ہے، اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے موجود تھے اور جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ حمیرا کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی، پڑوسیوں کو دسمبر2024 میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی لیکن 8 جولائی کو بیلف، پولیس اورلاک کاٹنے والے شخص کے ہمراہ فلیٹ پہنچا تو اداکارہ کی لاش ملی۔

    مزید پڑھیں : حمیرا اصغر کے شناختی کارڈ سے متعلق اہم انکشاف

    پولیس کے مطابق فلیٹ کے مین دروازے کو ڈبل لاک اندر کی جانب سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اورفائنل میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کاتعین ہوگا۔

    اس سے قبل حمیرا اصغیر کے فلیٹ سے 3 موبائل فونز، ٹیبلٹ، ڈائری اور مختلف دستاویز ملے ہیں۔ اداکارہ کے زیر استعمال ٹیبلٹ خراب ہے تاحال نہیں کھولا جا سکا۔ ان کے نام پر 3 سمز تھیں جو موبائل فونز میں لگی تھیں۔

    تفتیش حکام کے مطابق ان کے 2 موبائل فونز پر کوئی پاسورڈ نہیں تھا جبکہ ڈائری میں ایک موبائل فون اور ٹیبلیٹ کا پاسورڈ لکھا تھا، ان کے تینوں موبائل میں 2215 نمبرز موجود ہیں، فون ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2024 کے ابتدا میں انہوں نے اپنے بھائی سے بھی رابطے کی کوشش کی تھی۔

    حمیرا اصغر کیس – Humaira Asghar Ali

    پس منظر

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

    پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کر دیا ہے کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے، فورنزک رپورٹس کا انتظار ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم ہو سکے۔

    اداکارہ و ماڈل تماشا گھر اور فلم جلیبی (2015) میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں، وہ ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر 715,000 فالوورز ہیں اور ان کی آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024ء کو تھی۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا ابتدائی پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے اداکارہ کی لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے، لاش اس قابل نہیں ہے اس سے وجہ موت بتائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں : حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد

    ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ وجہ موت ہم نے ریزور کرلی ہے، ڈی این اے، کیمکل ایکزمین کے لیے سیمپل لئے ہیں، سیمپل کے ایگزیمن کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

    پولیس سرجن کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ سیمپل کے ذریعے ہی ڈرگز کے استعمال کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آئیں گے۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ 35 سالہ حمیرہ اصغر فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا۔

     پولیس کی جانب سے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں کی گئیں، تاہم انہوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا، ان کا مؤقف تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حمیرا اصغر سے تمام تعلقات ختم کر چکے تھے۔

    Humaira Asghar case: All You Need to Know