Tag: اداکارہ حنا خان

  • کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے 13 سال سے زائد عرصے کی ریلیشن شپ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حان نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ میرج پیپرز پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان اور راکی نے 4 جون کو ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے جس میں ان کے صرف قریبی دوست اور رشتہ داروں  نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    اداکارہ نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں، حنا ساڑھی اور زیورات میں بےحد دلکش نظر آرہی ہیں، جبکہ راکی نے سفید چکن کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا "دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کا ایک جہان بسایا، ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہوئے، ایک ایسا رشتہ بنا جو صدیوں تک قائم رہے گا”۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا مسکن، نور اور امید ہیں، آج ہمارا بندھن محبت اور قانون دونوں میں قائم ہو گیا ہے، بطور بیوی اور شوہر آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔

    یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال 13 سال سے رشتے میں ہیں، ان کی پہلی ملاقات مشہور ٹی وی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں حنا نے ’اکشرا‘ کا کردار نبھایا تھا اور راکی جیسوال اس ٹی وی سیریل کے پروڈیوسر تھے۔

    2017 میں انہوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا، دوسری جانب حنا خان کینسر کی شکار ہیں، جون 2024 میں اداکارہ نے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کینسر کی شکار اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بریسٹ کینسر کے اسٹیج 3 میں مبتلا ہونے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا ہے، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘

    واضح رہے کہ حنا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مداح یہ جان کر واقعی خوش ہوں گے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل حنا خان کی بیماری سے متعلق روزلین خان نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ اپنی بیماری کا جھوٹ بول رہی ہے، تاہم حنا نے روزلن کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے جون 2024 میں انسٹاگرام پر اپنے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

  • اداکارہ حنا خان میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص

    اداکارہ حنا خان میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص

    بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے تیسرے درجے کی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

    بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر دی ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُنہوں نے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@realhinakhan)

    حنا خان نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں، میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔

    حنا خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مشکل وقت میں آپ میری رازداری کا احترام کریں گے، میں آپ کی محبت اور پیار کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے پیاروں اور فیملی کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینسر کو شکست دے دوں گی، مجھے اللہ کی ذات پر اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے، اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔