Tag: اداکارہ روینہ ٹنڈن

  • راشا تھاڈانی نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصویر کیوں شیئر کی؟

    راشا تھاڈانی نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصویر کیوں شیئر کی؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ہمراہ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو حال ہی میں سلمان خان کے شو ’بگ باس 18‘ کے  ویک اینڈ کا وار کے سیٹ پر دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’آزادی ‘ کی تشہیر کر رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rasha Thadani (@rashathadani)

    تاہم اب اداکارہ راشا تھاڈانی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شو کی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے، اس سیریز میں اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔

    تصاویر میں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کو اداکار سلمان خان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ فل سرکل موؤمنٹ‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ColorsTV (@colorstv)

    دوسری جانب بگ باس شو کے میزبان سلمان خان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اور امان دیوگن کو انٹروڈیوس کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سلمان خان دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں آنے والوں وقت میں کئی سپر ہٹ فلمیں کریں گے، اور یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ تم لوگ ہیرو اور ہیروئن بن گئے ہو اور میں اب بھی وہی کا وہی ہوں۔

    یاد رہے کہ کچھ مہینے پہلے اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام پر اسی تصویر کو شیئر کیا تھا، انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، تصویر میں میری بیٹی راشا ہے، سلمان خان کے ساتھ تصویر  میں موجود راشا کی اس وقت عمر 5 سال تھی۔

    واضح رہے کہ فلم آزاد میں اجے دیوگن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی اور اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اس فلم کے زریعے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ رہے ہیں۔

    ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں ڈیانا پینٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    فلم کی کہانی برصغیر میں انگریزوں کے قبضے اور ہندوؤں کے حالات کے گرد گھومتی ہے جس میں اجے دیوگن ایک باغی ڈاکو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم آزاد 17 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے کئی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ’اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو۔۔۔‘ روینہ ٹنڈن کا انکشاف

    ’اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو۔۔۔‘ روینہ ٹنڈن کا انکشاف

    بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ابتدائی کیریئر کے دنوں میں جتنا کوئی اداکار ایک فلم سے کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو 15 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن تین دہائیوں سے بالی ووڈ میں اداکاری کر رہی ہیں، تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز کے دنوں میں اداکاراؤں کو کام کرنے کی جو رقم ملتی تھی وہ انتہائی کم تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میل اسٹار کو فی میل اسٹار کے مقابلے میں بہت زیادہ معاوضہ ملتا تھا، اتنا کہ ایک اداکار ایک فلم سے جتنا کماتا تھا اتنا کمانے کے لیے اداکاراؤں کو 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ کم از کم میں اپنے بارے میں ضرور بات کروں گی کہ مجھے اپنے ساتھی اداکار کے ایک فلم کے معاوضے تک کمانے کے لیے 15 سے 20 فلمیں کرنی پڑی تھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ روینہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر خان اور سلمان خان جیسے اسٹار چند وجوہات کی بنا کر مخصوص کام کرتے تھے لیکن آج کے دور میں یہ کام کرنے کا ایک بہت بڑا پیشہ ورانہ طریقہ بن گیا ہے، جو حقیقت میں بہت اچھا ہے۔

  • ’آنکھ کے بدلے آنکھ، خون کے بدلے خون‘

    ’آنکھ کے بدلے آنکھ، خون کے بدلے خون‘

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی نئی ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے بالکل تیار ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    کے جی ایف 2 میں اپنی زبردست اداکاری سے ہوش اڑانے والی روینہ ٹنڈن نے اپنی آنے والی سیریز کا اعلان کردیا، جسکا ٹریلر جاری کردیا گیا، سیریز میں دکھایا جائے گا  کہ کس طرح کرما ان کا پیچھا کرتی ہے۔

    ویب سیریز کرما کالنگ روچی نارائن کی ہدایت کاری میں بنی یہ ویب سیریز امریکا کی سیریز ’ریونج‘ پر مبنی ہے، اس سیریز میں روینہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں،  وہ اس سیریز میں امیر اندرانی کوٹھاری کے کردار میں نظر آئیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

    ویب سیریز کرما کالنگ کی دنیا کی اصلیت بتاتی ہے، سیریز میں دیکھایا جائے گا کہ اندارنی کوٹھاری کی گلیمر اور چمک سے بھری دنیا کس طرح دھوکے سے بھری ہوئی ہے۔

    ویب سیریز کرما کالنگ کے شاندار ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کے کردار نے تہلکہ مچادیا ہے، یہ سیریز ان تمام چیزوں کے گرد گھومتی ہے جو کوٹھاری کی دنیا میں ان کے گرد سازشیں کرتے ہیں۔

    ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’اپنے اصول، آدرش اور یہاں تک اپنے خاندان، سب بھاڑ میں جائے  لوگ کہتے ہیں، جیسا کریں گے ویسا بھرو گے، لیکن میں کہتی ہوں، دنیا آپ کے قدموں پر ہو تو کارما بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

    کرما کلنگ کے ٹریلر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ نہ پاور۔ نہ پیسہ، نہ رول، اندارنی کے سامنے کوئی نہیں کرپایا، کیا ہوگا جب اندرانی کا سامنا ہوگا اس کے کرما سے‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز کرما کالنگ 26 جنوری 2024 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

  • اداکارہ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑیں

    اداکارہ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ انڈسٹری پر برس پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹڑی کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کے درمیان تفریق کرنے والوں پر برس پڑی۔

    اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سپر اسٹار اداکاروں کی نسبت خواتین سپر اسٹارز کو عمر کے طعنے دیئے جاتے ہیں، شوبز میں ایسی تفریق نہیں ہونی چاہیئے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب عامر خان یا سلمان خان کئی عرصے کے بعد کوئی فلم کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اداکار دو سال بعد دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے لیکن جب مادھوری نئی فلم میں آئے تو کہا جاتا ہے کہ نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ ایک بار پھر فلم کے پردے میں دکھائی دیں گی۔

    روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں اس طرح کا دہرا معیار کیوں ہے؟ نوے کی دہائی کی اداکاراؤں کی طرح نوے کی دہائی کے ہیروز سنجے دت، عامر خان اور سلمان خان بھی اب تک کام کر رہے ہیں لیکن ان کو نوے کی دہائی کا اداکار کیوں نہیں بولا اور لکھا جاتا؟

    اداکارہ نے انٹرویو میں مزید کہا کہ  کم از کم جو اداکارائیں نوے کی دہائی سے تاحال مسلسل کام کر رہی ہیں انھیں تو نوے کی دہائی کی سپر اسٹار نہ بولیں وہ اب بھی مقبول ہیں اور اگر بولنا ہے تو پھر سنجے دت، عامر خان اور سلمان خان کو بھی نوے کی دہائی کے اداکار بولیں، اس طرح انڈسٹری میں تفریق نہ کریں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹڑی کی مشہور و معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے  1991 میں فلم پتھر کے پھول سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔