Tag: اداکارہ زباب رانا

  • اداکارہ زباب رانا کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟

    اداکارہ زباب رانا کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟

    اداکارہ زوباب رانا ایک مشہور اور بہترین پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بندش میں ہانیہ کے طور پر خوب سراہا گیا تھا۔

    زوباب نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بھی بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی حاصل کی، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل نصیبو جلی سے کیا۔

    اداکارہ زباب نے ڈرامہ بھڑاس اور وہ پاگل سی میں بہت اچھا کام کیا ان ڈراموں کی وجہ سے مداحوں نے ان کی اداکاری کی مہارت کو پسند کیا۔

    زباب رانا نے کئی منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ بھی اداکاری کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے انکی فیملی اور نجی زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں،  ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔

    ’’ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے‘‘

    اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔

  • اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ زباب رانا نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    ماہ رمضان اور عید میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، انہی میں پاکستانی اداکارہ زباب رانا بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودیہ پہنچیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا تصویر شیئر کی جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں مطاف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

    انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شوبز اور کھیل سے وابستہ کئی پاکستانی ستاروں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔

    زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان دنوں وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’خُودسر‘‘ میں شازمہ کے روپ کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔

  • اداکارہ زباب رانا کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ؟

    اداکارہ زباب رانا کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے بتایا ہے کہ وہ وہ کسی طرح کے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں تو وہ شخص مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، اور میری خواہش ہے کہ میں نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کروں۔

    زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

    اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

    زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔