Tag: اداکارہ سونم باجوہ

  • ’ آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘سونم باجوہ کی مشرقی لباس میں تصاویر وائرل

    ’ آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘سونم باجوہ کی مشرقی لباس میں تصاویر وائرل

    بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونم باجوہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں دیدہ زیب ڈوپٹے کھسوں اور جھمکوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonam Bajwa (@sonambajwa)

    سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’ کیری آن جٹا 3 پروموشن‘ لکھا، جبکہ ایک اور تصاویر کے کیپشن میں فیض احمد کا شعر لکھا۔

    ’’اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
    آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا‘‘

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonam Bajwa (@sonambajwa)

    واضح رہے کہ سونم باجوہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10.4 ملین سے زائد ہے اور اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی سونم باجوہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔