Tag: اداکارہ شردھا کپور

  • شردھا اور راج کمار کی فلم ’استری 2‘ نے باہوبلی 2 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    شردھا اور راج کمار کی فلم ’استری 2‘ نے باہوبلی 2 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 نے پربھاس اور ایس ایس راجامولی کی فلم باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، امر کوشک کی ہدایت کاری اور نیرین بھٹ کی تحریر کردہ، فلم نے صرف تین ہفتوں میں 516.40 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، بھاہوبلی 2 اس دورانیے میں 510.99 کروڑ روپے تک محدود رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    فلم نے پربھاس اور ایس ایس راجہ مولی کی باہوبلی 2 کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی سنیما کی تاریخ میں مقامی طور پر تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک نے اپنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    ’استری 2‘ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری کا سیکیوئل ہے جو اپنی مقبولیت کی بدولت عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے قریب ہے۔

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک یہ فلم بنانا ہی نہیں چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ان کے کیرئیر کی شروعات اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے کریں۔

    امر کوشک نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میکنگ کے سفر کا آغاز  ہارر فلم سے بالکل بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ فلم استری ​​ریلیز ہوئی تو یہ میری پہلی فلم تھی اور اس کے حوالے سے میں بہت نروس تھا، میں کبھی بھی اپنے کیریئر کا آغاز ہارر فلم سے نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ فلم میکنگ کا وہ فیصلہ تھا جس کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ جب کچھ بھی کرنے کو  نہیں ہوگا تب ہارر فلمیں بناؤں گا۔

    فلم استری 2 کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب فلم استری کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اسے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا گیا اور اب شائقین جس طرح فلم ’استری 2‘ دیکھنے کیلئے سینما گھروں کا رُخ کررہے ہیں میں سب سے شکر گزار ہوں۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ لوگ  استری 2 دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ سیکوئل ہوتو ایسا ہو تو میں بتاتا چلوں کہ فلم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار فلم کی اسکرپٹ نے ادا کیا ہے جس کے لیے ہم رائٹرز کے ساتھ کافی عرصے ک سر جوڑ کر بیٹھے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم استری بنا رہے تھے تو اس فلم کے اسکرپٹ پر 4 سے 5 ماہ تک کام کیا تھا لیکن استری 2 کے اسکرپٹ پر ڈھائی سال تک کام کیا گیا، اس فلم کے لیے بڑے اسٹارز پر بھروسہ کیے بغیر باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اسٹار پاور سے زیادہ کہانی سنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

  • استری 2 فلم میں 7 فٹ کا ڈراؤنا بھوت ’سرکٹا‘ کون ہے؟

    استری 2 فلم میں 7 فٹ کا ڈراؤنا بھوت ’سرکٹا‘ کون ہے؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2 ‘ میں 7 فٹ کا ڈراؤنا بھوت ’سرکٹے‘ کا کردار ادا کرنے والے کی تصاویر سامنے آگئی۔

    15 اگست کو ریلیز ہونے والی اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر اب تک ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے، فلم اب تک 300 کروڑ سے زائد کما چکی ہے۔

    امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اس فلم میں نہ صرف انسان بلکہ بھوت کا کردار بھی اہم تھا۔

    پوری فلم بھوت کے گرد گھومتی ہے، جو کہ سر کے بغیر 7 فٹ کا ڈراؤنا سر کٹا ہے جس کا خوف چندری پر چھایا ہوا تھا، اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ جو لمبا آدمی اسکرین پر نظر آرہا ہے  وہ کسی سوفٹ وئیر کا کمال ہے تو آپ غلط ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرکٹا حقیقی زندگی میں ’سنیل کمار‘ نام کا 7 فٹ 6 انچ لمبا آدمی ہے، اسے ’جموں کا عظیم خلی‘ کہا جاتا ہے، جہاں وہ ایک پولیس کانسٹیبل کے طور پر کام کرتا ہے۔

    کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر امر کوشک نے بتایا ’ سنیل کمار کو کاسٹنگ ٹیم نے تلاش کیا تھا، اس کردار کے لیے ہمیں اتنا قد والا آدمی چاہیے تھا، سر کٹے کا سر ’ سی جی آئی‘ سافٹ وئیر کے ذریعے تیار کیا گیا تھا لیکن اس کی باڈی اپنی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunny Jatt (@sunnyjatt_019)

    دوسری جانب اسٹری 2 کی شوٹنگ کے دوران سنیل کمار نے راج کمار راؤ، پنکج ترپاتھی، اور اداکار تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunny Jatt (@sunnyjatt_019)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunny Jatt (@sunnyjatt_019)

  • ’سر کٹا انفلنسر ہے فالوورز بڑھانا چاہتا ہے‘

    ’سر کٹا انفلنسر ہے فالوورز بڑھانا چاہتا ہے‘

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی فلم ’استری 2’ کا ہارر کمیڈی ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں سرکٹا نظر آئے گا۔

    امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    استری 2 کی ایکشن سے بھرپور مرکزی جوڑی میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارر کامیڈی کا سیکوئل وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری چھوڑا گیا تھا، جس میں چندیری قصبے کو استری کے بھوت نے ستایا تھا۔

    ٹریلر میں مقامی لوگوں کو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی راج کمار، ابھیشیک، پنکج ترپاٹھی، اور اپارشکتی کھرانہ، ایک اور سر کٹے برائی سے نمٹنے کے مشن پر ہیں۔

    فلم میں ٹریلر پنکج ترپاٹھی نے رودر بھیا کا کردار نبھایا ہے، جو چندیری کے شہریوں کے لیے لاحق ایک نئے خطرے کو متعارف کرواتا ہے، جسے ’سرکاٹا‘ کہا جاتا ہے۔

    فلم کا ٹریلر قہقہوں کا مرکب ہے، رودر بھیا کہتے ہیں کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ سر کٹا ایک انفلنسر ہے اور وہ فالوورز بڑھانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم ’استری ’ کا سیکوئل ’استری 2 ’ رواں سال اگست 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

  • شادی کرلوں؟ شردھا کپور نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    شادی کرلوں؟ شردھا کپور نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شردھا کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا کہ ’اچھی لگ رہی ہوں، شادی کرلوں؟‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    ایک مداح نے لکھا کہ ’خوبصورتی کا راز کیا ہے۔‘ دوسرے مداح نے کہا کہ ’اب آپ بھی شادی کرکے دل نہیں ٹوڑئیے گا۔‘ کئی صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی۔

    شردھا کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    کام کے محاذ پر شردھا کپور نے آخری بار لو رنجن کی رومینٹک کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    شردھا کپور کی آنے والی فلم راج کمار راؤ کے ساتھ ’استری ٹو‘ ہے۔

    استری ٹو 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کے ہدایت کار امر کوشک ہیں جبکہ اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔