Tag: اداکارہ شرمین سیگل

  • ’ہیرامنڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے شوہر کون ہیں؟

    ’ہیرامنڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے شوہر کون ہیں؟

    نیٹ فلکس انڈیا کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ’عالم زیب‘ کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ شرمین سیگل کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

    بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شرمین سیگل اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’ہیرامنڈی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں شادی شدہ ہے؟ اور وہ بھارت کے ایک ارب پتی خاندان کے وارث کی بیوی ہے۔

    شرمین سیگل کا فیملی بیک گراؤنڈ

    اداکارہ شرمین سیگل نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، ہیرامنڈی میں ان کی کارکردگی کو ملا جلا ردعمل ملا، کئی لوگوں نے انہیں پسند کیا تو کچھ نے ان پر نیپوٹیزم کا اسٹیمپ لگایا، شرمین سیگل کا تعلق ایک ممتاز فلمی گھرانے سے ہے، اداکارہ کے والد دیپک سیگل، فی الحال ایک انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی کے سربراہ ہیں۔

    شرمین کی والدہ بیلا سیگل، ایک مشہور فلم ایڈیٹر ہیں، جو سنجے لیلا بھنسالی کے مختلف پروجیکٹس جیسے کہ ’خاموشی‘، ’دیوداس ‘ اور ’بلیک‘ میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فیچر فلم ’شیریں فرہاد کی نکل پڑی کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں۔

    سلمان خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی: شرمین سیگل کا انکشاف

    بیلا سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی چھوٹی بہن بھی ہیں، مزید برآں، شرمین کے دادا، موہن سیگل، ایک انتہائی کامیاب فلم ڈائریکٹر تھے، وہ بالی ووڈ کے مشہور فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔ اپنے 40 سالہ شاندار کیریئر کے دوران موہن سیگل نے امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی، ریکھا، اشوک کمار، وجنتھیمالا، ششی کپور، اور منوج کمار سمیت نامور ستاروں کے ساتھ کام کیا۔

    ادیتی راؤ حیدری میں فلم انڈسٹری میں آمد سے اب تک کیا تبدیلیاں آئیں، حیرت انگیز تصاویر

    بھارتی میڈی رپورٹ کے مطابق اداکارہ شرمین سگل کی شادی 2023 میں ایک معروف بھارتی بزنس مین بیٹے امان سے ہوئی، شرمین کے شوہر امان، ٹورینٹ فارماسیوٹیکلز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جو بھارتی ٹورینٹ گروپ کا ذیلی ادارہ ہے۔

    امان مہتا کی خاندانی دولت

    بلومبرگ کے انڈیکس کے مطابق 2024 تک امان مہتا کے والد سمیر مہتا 6.44 بلین ڈالرز (53,800 کروڑ بھارتی روپے) کے مالک ہیں، ان کی دولت کا بڑا حصہ ٹورینٹ فارما سے آتا ہے، فوربس نے ٹورینٹ فارما کی آمدنی 4.6 بلین ڈالرز (تقریباً 38,412 کروڑ روپے) بتائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sharmin Segal Mehta (@sharminsegal)

  • ریچا چڈھا نے ہیرامنڈی کی ساتھی اداکارہ شرمین سیگل کی بے عزتی کردی

    ریچا چڈھا نے ہیرامنڈی کی ساتھی اداکارہ شرمین سیگل کی بے عزتی کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریچا چڈھا نے لائیو شو میں اداکارہ شرمین سیگل کو روسٹ کردیا۔

    نیٹ فیلکس  سیریز ’ہیرامنڈی ‘ کی اداکارہ ریچا چڈھا اور شرمین سگل نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں اداکارہ ریچا چڈھا نے ساتھی اداکارہ اور سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل پر تنقید کی۔

    انٹرویو کے دوران شرمین سیگل نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بہترین ‘ کُک‘ ہیں، جس پر ریچا چڈھا نے حیرت کا اظہار کیا کیونکہ ریچا چڈھا نے صبح جو سلاد کھایا تھا وہ شرمین نے ہی تیار کیا تھا۔

    شرمین سیگل نے بتایا کہ میں بہت اچھا کھانا بناتی ہوں، یہاں تک کہ میں باقائدہ کرسمز لنچز بھی بنا چکی ہوں، شرمین کی اس بات پر طنزیہ انداز میں ریچا چڈھا نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ آپکو اور مجھے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا چاہیے‘۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں ادیتی راؤ حیدری، سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، اور سنجیدہ شیخ جیسے بالی ووڈ ستاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔