Tag: اداکارہ شویتا

  • سلمان خان کی بہن خوفناک حادثے کا شکار

    سلمان خان کی بہن خوفناک حادثے کا شکار

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔

    اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس افسوسناک واقعے کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہیں تشویشناک حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے باعث مجھے شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد مجھے اسپتال منتقل کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shweta Rohira (@shwetarohira)

    اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے، میں اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

    واضح رہے کہ شویتا روہرا نے پلکت سمرات سے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ پلکت نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی تھی۔