Tag: اداکارہ شگفتہ اعجاز

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا، تصویر وائرل

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا، تصویر وائرل

    شوہر کی وفات کے غم میں ڈوبی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے دل کو سکون مل گیا ہے۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ وہ نانی بن گئی ہیں، تصویر میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے، شگفتہ اعجاز  نے تصویر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب دل کو سکون ملا ہے۔‘

    دوسری جانب اداکارہ کی بیٹی نے اپنی والدہ اور نومولود کی ایک ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماں بیٹے کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Haya Talha (@haya_talha)

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد سے اداکارہ کئی دفعہ شوہر کو یاد کرکے غمگین نظر آئیں۔

    واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے سبب اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی سے متعلق لب کشائی

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی سے متعلق لب کشائی

    سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی دوسری شادی اور دوسری محبت سے پر لب کشائی کردی۔

    اداکارہ حال ہی میں عمران اشرف کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

    سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے پروگرام میں دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ میری جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں یک طرفہ محبت بھی ہوتی ہے، لیکن یک طرفہ محبت تکلیف دہ ہوتا ہے، زندگی بہت عجیب چیز ہے، اگر ہمیں کوئی خوشی ملتی ہے تو اس کے ساتھ میں غم کا شاشے بھی لگا ہوتا ہے، ہر چیز کی قیمت ہے۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحیٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

     شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ میں پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پریشانی تھیں کہ نہ جانے میرے ہونے والے شوہر میری بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟ اس خوف کی وجہ سے میں نے دو سال کا وقت لیا۔

    شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ان کے شوہر یحیٰ سچے تھے، وہ وقت ے ساتھ میری بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد میں نے ان سے شادی کی۔

    واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز نے یحیٰ صدیقی سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، ان کے شوہر ڈراما پروڈیوسر رہے ہیں، ان کی بھی اداکارہ سے دوسری شادی تھی۔

  • بیوٹی سیلون پر حملہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی اوصاف علی معطل ،نیب ذرائع

    بیوٹی سیلون پر حملہ: ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی اوصاف علی معطل ،نیب ذرائع

    کراچی : اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی سیلون پر حملہ کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اوصاف علی کو معطل کر دیا گیا،اوصاف علی کواختیارات کا ٖغلط استعمال کر نے پر معطل کیا گیا۔

    اے آروائی نیوز کی خبر پر نیب نے ایکشن لیتے ہوئے طاقت کا غلط استعمال کرنے والے افسر کو معطل کر دیا، اوصاف علی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بیوٹی پارلر میں توڑپھوڑ کی تھی اے آروائی نیوز نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے تشدد سے متعلق خبر نشرکی تھی۔

    بیوٹی سیلون میں بیوی کے ہار گُم ہوجانے کا الزام لگاتے ہوئے نیب افسر نے ساتھیوں سمیت معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بیوٹی پارلر پر ہلہ بول دیا تھا۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بقول نیب افسر امیر اوصاف کے ہمراہ آنے والوں نے ان کے بیوٹی پارلر پر حملہ کیا، گارڈ کو مارا پیٹا توڑ پھوڑ کی، کلائنٹس اور اسٹاف کو ہراساں کیا تھا۔

    اداکارہ نے پولیس کو شکایت دج کرائی تو نیب کے دباؤ پر ان کے شوہر سے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرالیے گئے اور نیب ذرائع کہتے ہیں دھاوا بولنے والے نیب افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔