Tag: اداکارہ صبا فیصل

  • اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشی کی خبر آگئی، ان کے ہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے پوتے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے، اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو انکی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی ہے۔

    ویڈیو میں صبا فیصل کے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے یہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اداکارہ صبا فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج ماشااللہ میں اور فیصل اپنے تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے، ارسلان نشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ‘۔

    سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل اور نشاط طلعت اسی سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    To Read Movie Reviews in Urdu- Click Here

  • لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے: اداکارہ صبا فیصل

    لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے: اداکارہ صبا فیصل

    پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے۔

    پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہوئے اپنی بہو کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

    اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی زندگی میں ماؤں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، میری بیٹی بھی اپنے سسرال میں 8 سال تک رہی ہے، اس دوران میں نے اسے کافی چیزیں سمجھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ میں نے اپنی  بیٹی کو مشورہ دیا کہ جو مسائل  اسے سسرال میں ہے وہ سسرال والوں سے الگ ہونے کے بعد آپ کے سامنے ہوں گے، اسے فیس کرنے کے لیے وقت لگتا ہے‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ الگ ہوگئے تو سب کو لے کر چل رہے ہیں، اس لیے کہتی ہوں سسرال میں ٹائم دینا پڑتا ہے، انہیں تقریباً 10 سال سسرال کو دینے پڑتے ہیں یہ ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے لیکن اس کے بعد زندگی آسان ہوجاتی ہے۔

    سینیئر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ڈراموں میں انتہائی سخت ساس بنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں کیسی ہیں؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، حقیقی زندگی میں ساس بننا ڈراموں میں ساس بننا زیادہ مشکل ہے۔