Tag: اداکارہ صنم سعید

  • اداکارہ صنم سعید نے خوشخبری سنادی

    اداکارہ صنم سعید نے خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔

    صنم سعید کا شمار پاکستان کی پسندیدہ ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، اپنے کیریئر کے حوالے سے وہ ہمیشہ معیار کو مقدار پر ترجیح دیتی آئی ہیں، اداکارہ نے ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے تاہم اب انہوں نے مداحوں سے ایک خوشخبری شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے مدر ڈے کے موقعے پر یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

    صنم سعید نے پوسٹ میں لکھا کہ میں بھی جلد ہی ایسی بننے والی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کی کہ وہ اپنی والدہ کی طرح خوبصورت، سخت اور بچوں کے لیے ہر قربانی دینے والی ماں بنیں گی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنی والدہ کی طرح تحمل مزاج، سخت، محبت دینے والی، متاثر کن، پراعتماد، بہادر، ذہین، قابل اعتماد، معاون و مددگار، ایماندار، کمزور، معاف کرنے والی، ہمدرد، محافظ اور ان کی طرح رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے ساتھ ہی دنیا کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

  • ’’ایسا لگ رہا ہے ہم کہیں پھنس گئے ہیں‘‘

    ’’ایسا لگ رہا ہے ہم کہیں پھنس گئے ہیں‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث سماجی فاصلہ، گھر پر رہنا، لاک ڈاؤن ان سب سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم کہیں پھنس گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا کے باعث معاشرتی دوری اختیار کرنا، گھر میں رہنا، کسی سے نہیں ملنا، اس سب کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ہم ایک جگہ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

    صنم سعید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ دن تیزی سے گزر رہے ہیں، کوئی دن آہستہ گزرتا ہے، کوئی دن مصروفیت میں گزر جاتا ہے اور کوئی دن ایسا بھی ہوتا ہے جو بڑی مشکل سے گزرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن اس مشکل گھڑی میں کسی ایک شخص کا یہ حال نہیں ہے بلکہ ہم سب ہی اس میں شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں صنم سعید نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ سہیلیوں کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’میں آپ سب کو بہت یاد کرتی ہوں، ہماری دوستی ہمیشہ اسی طرح سلامت رہے۔‘

    واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور عوام کے غیر محتاط رویے کے باعث ملک میں کرونا کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔