Tag: اداکارہ عائشہ خان

  • پاکستان کی معروف اداکارہ کی موت ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    پاکستان کی معروف اداکارہ کی موت ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ خان کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی، جس کے بعد اہم انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7میں فلیٹ سے گزشتہ روز کئی روز پرانی لاش ملی۔

    پولیس نے نے فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا موت طبعی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ معروف اداکارہ رات گئے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں ، عائشہ خان اداکارہ کسی مرض میں مبتلا تھیں۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ لاش تقریباً 8 سے 10روز پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، جب اپارٹمنٹ سے بدبو پھیلنے لگی تو علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں اور پولیس کو اطلاع دی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے مزید شواہد اکٹھے کرلیے اور لاش ایدھی سرخانے منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ عائشہ خان کی فیملی اسلام آباد اور بیرون ملک مقیم ہیں اور فیملی کوئی قانون کاروائی نہیں چاہتے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ اداکارہ کےکزنز اور پڑوسیوں سے بیان قلمبند کررہے ہیں، پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاوں میں فریکچر ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔

    مزید پڑھیں : سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

    یاد رہے کہ جمعرات کو سینئر اداکارہ کی دوست تہمینہ خالد نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔

    خیال رہے سینئر اداکارہ کی عمر 77 برس تھی اور انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

  • شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ کی تصاویر وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی پاکستانی اداکارہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    مزاحیہ اور رومانوی پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں کبریٰ کا کردار ادا کرنے والی سابق اداکارہ عائشہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔

    عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر میجر عقبہ ملک کے ہمراہ ہیں اور اُن کی بیٹی بھی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ خان دو برس قبل اپریل میں میجر عقبہ سے ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا۔

    مزید پڑھیں: سابق اداکارہ عائشہ خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    گزشتہ برس نومبر میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا۔

    سابق اداکارہ کے گھر ننھی پری کی آمد کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو ان کے چاہنے والوں نے عائشہ خان و میجر عقبہ کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سنہ 2003 میں ڈرامہ سیریل ’تم یہی کہنا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں‌ کا لوہا منوایا تھا۔