Tag: اداکارہ مادھوری ڈکشٹ

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے ڈرامائی انٹرویوز اور وائرل ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں، میرا نے کئی ہٹ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں پرفارم کیا ہے۔

    ان کی مشہور فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاحب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے حال ہی میں، وہ ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو دیا، انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں اپنے کام اور ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

    اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، وہاں لوگوں نے میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا۔

    اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارت میں میری فلم سمرن ریلیز ہوئی ہے، اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ پسند آئے گی۔

    اداکارہ کے اس بیان پر کئی مداحوں نے میرا کی خوبصورتی کی تعریف کی جب کہ دیگر صارفین نے ان کی خود تعریف کا مذاق اڑایا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں‘، ایک اور مداح نے کہا ’براہ کرم مادھوری کی توہین تو نہ کریں‘۔

  • مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مادھوری کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورت دکھنے والی ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنے حسن اور اداکاری کے باعث راج کرنے والی اداکارہ ما دھوری کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم اب اُن کی ڈھلتی عمر مداحوں کے سامنے واضح ہوتی جارہی ہے۔

    mahaduri-1

    تیتس سال قبل 1984 میں بالی ووڈ انڈسٹری کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ نے فلم ابودھ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا تاہم ’’تیزاب‘‘ میں اُن کی اداکاری نے توجہ حاصل کی اور وہ تیزی سے کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔

    mahaduri-2

    مادھوری نے فلم دنیا میں کامیابیاں سمیٹی اور ہر دور کے نامور اداکار کے ساتھ فلم میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے جوہر دکھائے، بعد ازاں وہ 1999 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد امریکا منتقل ہوئیں تاہم معاشی حالات نے انہیں 2011 میں دوبارہ شوبز میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔

    مادھوری بغیر میک اپ

    mahaduri-3

    بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کے بعد مادھوری خاطر خواہ کامیاں سمیٹنے میں ناکام دکھائی دیں تاہم اب وہ انڈسٹری میں آنے والوں کو ڈانس سکھاتی ہیں اور مختلف شوز میں میزبان کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    mahaduri-4

    خوبصورت دکھنے والی حسین اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں نہ صرف پہچاننا مشکل ہے بلکہ اس میں ڈھلتی عمر بھی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

    mahaduri-5

  • مادھوری ڈکشت آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہے

    مادھوری ڈکشت آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہے

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت آج اپنی  48ویں سالگرہ منارہی ہے۔

    کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشت15 مئی 1967 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں،  تین سال کی عمر سے رقص سیکھنے والی مادھوری کا ہمیشہ سے مشہور اداکارہ بنے کا خواب تھا۔

    مادھوری ڈکشت نے 1984 میں  اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ابودھا سے کیا، تاہم 1988 میں فلم ’’تیزاب ‘‘ نے مادھوری ڈکشت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس فلم میں انیل کپور ان کے ہیرو تھے، مادھوری کی خوبی ہے کہ ہر طرح کے کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہیں اور ان کی جوڑی ہر اداکار کے ساتھ کامیاب بھی رہتی ہیں۔

    مادھوری کی فلم ‘تیزاب’ سے ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا، اس کے بعد سن 1990 میں مادھوری فلم ‘دل’ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، مادھوری کی یہ فلم سپرہٹ فلم ثابت ہوئی اور انھیں بیسٹ ایکٹریس کا پہلا ایوارڈ ملا۔

    فلم دل کے بعد مادھوری اس وقت انڈسٹری کی نمبر ون ہیروئن بن گئیں، جب انھوں نے سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ فلم ‘ساجن’ میں  اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔

    فلم ‘بیٹا’ میں مادھوری ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، اس فلم کے گانے ‘دھک دھک’ نے باکس آفس پر آگ لگا دی، جس کے بعد سن 1993 میں مادھوری کی فلم ‘کھل نائیک’ میں  چولی کے پیچھے گانا بھی دھک دھک کی طرح سب کی زبان پر تھا۔

    مادھوری نے 1994 میں پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘انجام’ میں کام کیا، اس فلم میں الگ انداز میں اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے لگی۔

    اسی سال مادھوری نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں ایسی سپرہٹ پرفارمنس دی، جس نے بالی وڈ کی تمام سپرہٹ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

    انیس سو ستانوے میں مادھوری ڈکشت کی فلم ‘دل تو پاگل ہے’ میں اداکاری دیکھ کر شائقین مادھوری کے دیوانے ہوگئے۔

    مادھوری نے یارانہ، راجا، لجّا، پکار اور دیوداس جیسی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز جیتے۔

    مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔

    مادھوری  ڈکشت نے دوہزار سات بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا، جس کے بعد فلم ”آجا نچلے “ دیکھ کر مادھوری کے مداح یہ کہنے پرمجبورہوگئے کہ مادھوری ایور گرین ہے، جسکے بعد مشہور ڈانس ریائلٹی شو’’جھلک دکھلا جا‘‘ کے سیزن فور اور فائیو میں جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے بھارتی عوام کے دلوں پر راج کرنے لگی۔

    اپنی مسکراہٹ سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری کے نام پر جون 2012 میں ‘ستاروں کا ایک جھرمٹ’ منسوب کیا گیا، اس سلسلے میں دی ایمپریس نامی ایک گروپ نے مادھوری سے مل کر سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگئیں جن کی بدولت انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    مادھوری ڈکشٹ کا نام نہ صرف فوربز میگزین میں بھارت کے صفِ اول کے پانچ طاقتور ترین فلمی ستاروں میں شامل ہے، انہیں انڈیا کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔