Tag: اداکارہ ماورا حسین

  • ہرش ورھن رانے نے ماورا حسین سے رابطہ کیوں ختم کیا؟ اداکار کا انکشاف

    ہرش ورھن رانے نے ماورا حسین سے رابطہ کیوں ختم کیا؟ اداکار کا انکشاف

    بھارتی اداکار ہرش ورھن رانے اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز نے باکس آفس پر بڑے ریکارڈ توڑ دیئے۔

    پاکستان کی اداکارہ ماورا حسین نے 2016 میں بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کے مد مقابل فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 9 سال بعد رواں ماہ دوبارہ ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے اس فلم نے اپنے پرانے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔

    اب حال ہی میں ہرش وردھن رانے نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم صنم تیری قسم بھارت میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اپنی فلم کی نئی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

    اداکار نے دوران انٹرویو ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماورا حسین ایک زبردست اسٹار ہیں، وہ جانتی ہیں کہ وہ کیا کام کر رہی ہیں اور جب وہ کوئی کام کرنے کا سوچ لیتی ہیں تو وہ اس کے لیے 100 فیصد کوشش کرتی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ماورا حیسن کی اداکاری فلم کے ہر سین میں بہت زبردست تھی اور ان کا اچھا کام نظر آ رہا تھا، لیکن 2016 میں فلم کی ناکامی کے بعد میں نے اب دفلم سے جڑے تمام لوگوں سے رابطی ختم کردیا تھا۔

    اداکار ہرش نے ماورا حسین کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2016 میں جب فلم’صنم تیری قسم‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی تو میں نے ماورا حسین کے ساتھ ساتھ فلم کے پورے عملے سے رابطہ منقطع کر دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ فلم اب دوبارہ ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد اس فلم کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور یہ کامیابی ماورا حسین کے لیے شادی کا تحفہ ہے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اب دوبارہ ریلیز پر فلم کی اس شاندار کامیابی سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ شادی کی تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • اداکارہ ماورا حسین کا غریب طالب علم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کا اعلان

    اداکارہ ماورا حسین کا غریب طالب علم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کا اعلان

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماریا احمد نامی خاتون صارف نے ماورا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی، اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ پر ساتھی اداکار فہد مصطفی کا سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

    ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے ہیرو، ہمیشہ ایسے ہی اچھے انسان رہنا جیسا کہ تم اب ہو، آپ کی سالگرہ پر میں دعاگو ہوں کہ یہ سال آپ کے لیے بہت زیادہ پیار، خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔‘

    خاتون صارف ماریا کے مطابق ان کے والدین 2005 میں آزاد کشمیر زلزلے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ماریا کے مطابق بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے، آج میرے بھائی کا داخلہ اچھی یونیورسٹی میں ہونا ہے، مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ کہ داخلہ فیس نہیں ادا کرسکتے اگر بھائی نے فیس جمع نہیں کرائی تو وہ داخلہ نہیں لے سکے گا اور اس کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔

    ماریا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے داخلہ فیس کے لیے یہاں مدد کی اپیل کرنے پر شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے ماورا حسین کے علاوہ اور بھی صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی تھی لیکن ماورا حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یونیورسٹی کی فیس براہ راست ادا کرکے خوشی ہوگی۔

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ڈائریکٹ میسج نہیں کرسکتی اس لیے آپ مجھے اپنی تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ میری ٹیم آپ سے جلد از جلد رابطہ کرسکے۔

    اداکارہ نے خاتون کو نصیحت کی کہ وہ اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں کیونکہ اللہ نے آپ سے کچھ لیا ہے تو وہ اس سے بہتر چیز کے ساتھ آپ کو انشا اللہ نوازے گا۔