Tag: اداکارہ ماورا حسین کا غریب طالب علم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کا اعلان

  • ماورا حسین کی فلم نے بھارت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ماورا حسین کی فلم نے بھارت میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانی اداکارہ ماورا حیسن کی دوبارہ ریلیز ہونے والی فلم نے بھارت میں ریکارڈ قائم کردیا، شائقین فلم دیکھنے کے لیے سینماؤں میں امڈ آئے۔

    ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سینماؤں میں دوبارہ سے ریلیز کیا گیا ہے اور فلم نے اس بار نیا ریکارڈ بنایا ہے، صرف دو دنوں میں ’صنم تیری قسم‘ نے اپنی پہلی ریلیز کی آل ٹائم کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم نے صرف دو دنوں میں ساڑھے نو کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوبارہ سے سینما میں ریلیز ہونے وافلی فلم کو شائقین بھرپور رسپانس دے رہے ہیں۔

    ماورا حسین نے امیر گیلانی سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

    ’صنم تیری قسم جو کہ 7 فروری کو ریلیز ہوئی تھی اس نے باکس آفس کلیکشن میں ہمیش کی فلم ’بیڈ ایز روی کمار‘ اور جنید خان، خوشی کپور کی فلم ’لویاپا‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

    لویاپا نے تین دنوں میں صرف 2.75 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ ہمیش کی فلم نے 6.52 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، اس کے مقابلے میں ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے تین دنوں میں 10 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

    فلم کے ہیرو ہرش وردھن نے کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا احساس ہے، شاہ رخ خان سر نے اپنی فلم اوم شانی اوم میں کہا تھا کہ اگر سب ٹھیک نہ ہو تو وہ اختتام نہیں ہے پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔

    https://urdu.arynews.tv/mawra-hocane-farhan-saeed-urwa-hocane-photos/

  • اداکارہ ماورا حسین کا غریب طالب علم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کا اعلان

    اداکارہ ماورا حسین کا غریب طالب علم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کا اعلان

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماریا احمد نامی خاتون صارف نے ماورا حسین کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی، اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ پر ساتھی اداکار فہد مصطفی کا سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

    ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو میرے ہیرو، ہمیشہ ایسے ہی اچھے انسان رہنا جیسا کہ تم اب ہو، آپ کی سالگرہ پر میں دعاگو ہوں کہ یہ سال آپ کے لیے بہت زیادہ پیار، خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔‘

    خاتون صارف ماریا کے مطابق ان کے والدین 2005 میں آزاد کشمیر زلزلے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    ماریا کے مطابق بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے، آج میرے بھائی کا داخلہ اچھی یونیورسٹی میں ہونا ہے، مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ کہ داخلہ فیس نہیں ادا کرسکتے اگر بھائی نے فیس جمع نہیں کرائی تو وہ داخلہ نہیں لے سکے گا اور اس کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔

    ماریا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے داخلہ فیس کے لیے یہاں مدد کی اپیل کرنے پر شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے ماورا حسین کے علاوہ اور بھی صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی تھی لیکن ماورا حسین نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یونیورسٹی کی فیس براہ راست ادا کرکے خوشی ہوگی۔

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ڈائریکٹ میسج نہیں کرسکتی اس لیے آپ مجھے اپنی تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ میری ٹیم آپ سے جلد از جلد رابطہ کرسکے۔

    اداکارہ نے خاتون کو نصیحت کی کہ وہ اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں کیونکہ اللہ نے آپ سے کچھ لیا ہے تو وہ اس سے بہتر چیز کے ساتھ آپ کو انشا اللہ نوازے گا۔