Tag: اداکارہ ماہرہ خان

  • ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

    ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف  اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچیں، یوکے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    اس ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئیں، ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بھی اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

    ماہرہ خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے سب کا شکریہ کیا ہے۔

    اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی کامیابی کو سراہانے اور خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔

  • ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘ ماہرہ خان کی بیٹے کی ہمراہ تصویر وائرل

    ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘ ماہرہ خان کی بیٹے کی ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کر دی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اسپتال کے کمرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس  میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان نے یہ تصویر اذلان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں، صرف میرا ایک اذلان۔

    ماہرہ خان نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔

    ’’ ہمارے بچے ہمیشہ صحیح راستے کا انتخاب کریں، وہ ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں، آمین آمین، جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین انشاء اللّٰہ۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی، ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔

  • ویڈیو: ماہرہ خان پر نامعلوم چیز سے حملہ

    ویڈیو: ماہرہ خان پر نامعلوم چیز سے حملہ

    پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں گفتگو کی۔

    تاہم تقریب میں ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب سامعین کی طرف سے ان پر ایک نامعلوم چیز پھینک دی گئی، وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان کی طرف اس وقت چیزیں پھینکی گئیں جب وہ فلم ساز وجاہت رؤف کے ساتھ اسٹیج پر محو گفتگو تھیں۔

    اسی دوران شائقین کی جانب سے ماہرہ خان پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی جاتی ہے تو اداکارہ بولتے بولتے رُک جاتی ہیں اور پھر چونکتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کرتی ہیں کہ ’یہ غلط ہو گیا ‘۔

    تاہم ماہرہ خان رکاوٹ سے بے خوف ہوکر اپنی گفتگو دوبارہ شروع کرتی ہیں اور ساتھ ہی بلوچستان اور کوئٹہ کی ثقافت پر فلم بنانے کا اعلان کرتی ہیں۔

    ماہرہ خان پر چیز پھینکے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ پاکستان کے دیگر اداکارں نے ماہرہ خان پر اس حملے کی مذمت کی ہے۔

  • علی عباس کس مشہور اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟

    علی عباس کس مشہور اداکارہ سے محبت کرتے ہیں؟

    پاکستان کے اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 یا 13 سال سے انڈسٹری کی اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور ابھی تک انہیں ان سے پیار ہے۔

    علی عباس حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں اسکرین پر رومانس بہت اچھی طرح کرلیتا ہوں اور مجھے متعدد اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ مناظر شوٹ کرواتے وقت مین اس طرح اداکاری کرتا ہوں جسیے کہ وہ حقیقی محبت لگتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یک طرفہ محبت مجھے ہے، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 12 سے 13 سال سے کسی اداکارہ سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں اور وہ اس یک طرفہ محبت سے بڑے خوش ہیں۔

    علی عباس نے کہا پوری دنیا جانتی ہے میں اداکارہ ماہرہ خان سے یک طرفہ محبت کرتا ہوں، اور یہ آج سے نہیں اس وقت سے ہے جب وہ ویڈیو جوکی (وی جے) تھیں۔

    علی عباس کا کہنا تھا کہ اب وہ ماہرہ خان کے لیے کوئی پیغام نہیں دینا چاہتے کیوں کہ اب ان کی شادی ہوچکی ہے، مزید کہا کہ میری سب سے پلی اور پہلی محبت میری بیوی سے ہے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

  • ماہرہ خان کے لیے بڑا اعزاز

    ماہرہ خان کے لیے بڑا اعزاز

    اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان بے سہارا مہاجرین کی آواز بھی بن گئیں، انہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیاگیا ہے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

    یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

    ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔

  • یوتھ کونسل کی رکن منتخب ہونے پر ماہرہ خان وزیراعظم کی شکر گزار

    یوتھ کونسل کی رکن منتخب ہونے پر ماہرہ خان وزیراعظم کی شکر گزار

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےحکومتی سطح پرہائی پاورڈنیشنل یوتھ کونسل کےقیام کافیصلہ کرلیا ہے، نوجوانوں کو سرکاری سطح پر اونر شپ ملے گی

    نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں کرکٹر حسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، ثمینا بیگ، منیبہ مزاری شامل ہیں۔

    وزیر اعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کےقیام کی ذمہ داری اپنے معاون خصوصی عثمان ڈارکوسونپ دی ہے ،نیشنل یوتھ کونسل کےساتھ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایاجائےگا ۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کونسل کے ذریعےملک بھر میں نوجوانوں کے لئےہونےوالی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انسدادمنشیات مہم کو آگے بڑھانے کے لیے اسپورٹس کلچرمتعارف کرانےکابھی فیصلہ کیا ہے،تعلیم اوراسپورٹس کوملک گیرسطح پرپھیلایا جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ 5سالوں میں سب سےزیادہ نظراندازپاکستان کےنوجوانوں کوکیاگیا ہے ، وزیراعظم نےہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے نوجوانوں کوسرکاری سطح پراونرشپ ملےگی۔

  • شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول دھو لکیا نے ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے مکمل طور پر پورا اترتی ہے، میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکا ہوں اور ان سے مل چکا ہوں، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔