Tag: اداکارہ مومنہ اقبال

  • اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

    اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے

    پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔

    اداکارہ مومنہ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر اور نمازِ جنازہ کی تفصیلات شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ ’ انا الله وان اليه راجعون، ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں، اور ہمیں یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘۔

    اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے والد کے نمازِ جنازہ کی تفصیلات بھی شیئر کیں ہیں۔

  • اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ مومنہ اقبال کو ایک خوبصورت فراک میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ دلکش نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    اداکارہ مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ مائی ہرٹ‘ لکھا ہے۔

    مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)

    احسان فراموش کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی تھی۔

  • ’میرے ریلیشن میں چوبیس گھنٹے آگ لگی رہتی ہے‘

    ’میرے ریلیشن میں چوبیس گھنٹے آگ لگی رہتی ہے‘

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے پنجابی ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے  مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ ڈائیلاگ کی ادائیگی کے دوران فون تھامے غصے میں ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔

    مومنہ اقبال کہتی ہیں کہ ’لوگوں کے ریلیشن شپ میں اسپارک ہوتی ہے لیکن میرے ریلیشن میں چوبیس گھنٹے آگ ہی لگی رہتی ہے ایسا لگتا ہے یا تو وہ مجھے پھوڑ دے گا یا میں اسے پھوڑ دوں گی۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    مومنہ اقبال نے گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔