Tag: اداکارہ مہوش حیات

  • ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مکمہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ مکہ میں موجود ہیں اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگ رہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات  نے بتایا ہے کہ وہ وہ کسی طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے آپ شادی کرسکیں؟

    جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر سچ کہوں تو نہیں، آج تک کوئی انسان سمجھ نہیں آیا، شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں کام شروع کردیا تھا اور میں کام کی طرف کافی فوکس تھی، میں نے کم عمر میں ہی اپنا نام بنالیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنی شخصیت اور معیار کے مطابق ہی کسی بھی شخص کے ساتھ تعلقات بنانے چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کی ظاہری خوبصورتی یا رنگت اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہاں مجھے لمبے قد والے مرد پسند ہیں, میں مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کروں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں ان دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات موجود ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

  • کراچی کو صاف کرو، اداکارہ مہوش حیات کا ٹویٹ

    کراچی کو صاف کرو، اداکارہ مہوش حیات کا ٹویٹ

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اپنے زبردست شہر کی صفائی کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو، کیا ہم واقعی گندگی کے ڈھیر میں جینا چاہیں گے۔

    اداکارہ مہوش حیات نے کراچی کی صفائی کا بیڑا اٹھانے پر وفاقی وزیر علی زیدی کے اقدامات کو سراہا۔

    انہوں نے لکھا کہ کراچی کی صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہر ایک کو باہر نکلنا ہوگا، کراچی میں گندگی ہم نے ہی پھیلائی ہے اسے صاف کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ کلین کراچی مہم کا آغاز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیا تھا ، اس مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔

    یہ پڑھیئں: کلین کراچی مہم کا افتتاح، سوچ بدلے بغیرکراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے

    خیال رہے کہ معروف ڈرامہ و مزاح نگار انور مقصود نے بھی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم لوگ قومی خزانہ صاف کردیتے ہیں مگر نالے صاف نہیں کرسکتے، کراچی میں بارش کا پانی نالوں سے ہی نکل سکتا ہے، آئیے سب مل کر کراچی کے نالے صاف کریں‘‘۔

    علاوہ ازیں معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے بھی صفائی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ سماجی تنظیم فکس اٹ، کے الیکٹرک، میئر کراچی سمیت دیگر تنظیموں نے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔