Tag: اداکارہ میرا

  • اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اپیل

    اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اپیل

    (17 جولائی 2025): کستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ویزا کے لیے برطانوی حکومت سے اپیل کر دی۔

    اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے برطانوی ویزے کے لیے جمع کروائی گئی اپنی درخواست پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

    میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جین میریٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے برطانیہ کا ویزا جاری کر دیں اس پر اسٹمپ لگا دیں، میری بہن لندن میں ہے، میری فیملی اور میرا گھر وہاں ہے، غلط فہمی کی وجہ سے میں بہت سالوں سے لندن نہیں جا سکی کیونکہ مجھے ویزا نہیں ملا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری برطانوی ہائی کمیشن سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں، میری بہن کو کینسر ہے اور میں نے ویزا درخواست کے ساتھ بہن کی ساری رپورٹس بھی جمع کروائی ہیں تو براہ کرم میریٹ پر مجھے برطانوی ویزا جاری کر دیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ میرا کے برطانیہ میں داخلے پر برطانوی امیگریشن حکام نے 10 سال کے لیے پابندی لگا دی تھی جو کہ اب ختم ہو چکی ہے۔

    اداکارہ کی والدہ شفقت زہرہ نے بتایا تھا کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سے ان کی بیٹی پر لندن میں آنے پر پابندی لگی۔

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے ڈرامائی انٹرویوز اور وائرل ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں، میرا نے کئی ہٹ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں پرفارم کیا ہے۔

    ان کی مشہور فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاحب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے حال ہی میں، وہ ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو دیا، انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں اپنے کام اور ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

    اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، وہاں لوگوں نے میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا۔

    اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارت میں میری فلم سمرن ریلیز ہوئی ہے، اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ پسند آئے گی۔

    اداکارہ کے اس بیان پر کئی مداحوں نے میرا کی خوبصورتی کی تعریف کی جب کہ دیگر صارفین نے ان کی خود تعریف کا مذاق اڑایا۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں‘، ایک اور مداح نے کہا ’براہ کرم مادھوری کی توہین تو نہ کریں‘۔

  • میرا کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا، وجہ کیا ہے؟

    میرا کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا، وجہ کیا ہے؟

    اداکارہ میرا کی انگریزی کے تو چرچے ہمیشہ ہی ہوتے ہین لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ مشہور پاکستانی اداکارہ میرا کو برطانیہ میں داخلے پر دس سالہ پابندی کا سامنا رہا؟

    میرا ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو اکثر اپنے تنازعات اور ڈرامائی عوامی نمائش کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، اداکارہ ایک بار پھر میڈیا پر اپنی والدہ کے حالیہ انٹرویو کے بعد توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ  شفقت زہرا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ میرا اپنی خراب انگریزی کی وجہ سے ایک بڑی مشکل میں پڑی ہیں۔

    میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا کو انگریزی زبان میں ناکامی کی وجہ سے امیگریشن حکام نے لندن سے ڈی پورٹ کیا تھا۔

    میرا کے ساتھ ’عشق لڑائیں‘ کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے، علی حیدر

    اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے ’ٹرانزٹ‘ سے متعلق سوال کیا، لیکن میرا بار بار ٹرانزیکشن کے بارے میں بات کرتی رہی۔

    اداکارہ کی والدہ نے کہ کہ انگریزی زبان میں ناکامی کی وجہ سے میرا کو ملک بدر کر دیا گیا اور دس سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم یہ پابندی اب ختم ہو چکی ہے۔

    میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے مزید کہا کہ اب میرا نے برطانوی ہائی کمیشن سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اُس وقت وہ میرا کی انگریزی نہیں سمجھ سکتے تھے اور میرا بھی روانی سے بات چیت نہیں کر سکتی تھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو خبروں اور میڈیا میں رہنے کا فن آتا ہے، اس لیے وہ کبھی کبھار غلط انگریزی بھی بول سکتی ہیں۔

  • اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    اداکارہ میرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

    لاہور: لالی ووڈ اسٹار میرا لاہور میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ میرا دوران شوٹنگ گر گئیں جس کی وجہ سے بازو فریکچر ہو گیا۔

    اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ گرنے کی وجہ سے ان کے بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے، پہلے بہت درد تھا، اب بہت بہتر ہے، تاہم انہوں نے حادثے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ایک ماڈل کے طور پر شروع ہونے والی میرا نے 1990 کی دہائی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز لالی وڈ فلم محبت سے کیا، جو بہت کامیاب رہی جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔

  • پولیس نے اداکارہ میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی برآمد کرلی

    پولیس نے اداکارہ میرا کا قیمتی ہیروں کا ہار اور گھڑی برآمد کرلی

    لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ معروف اداکارہ میرا کا چوری کیا گیا قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا چوری شدہ قیمتی ہار اور گھڑی برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں چیزیں حافظ آباد سے برآمد کی گئی ہیں۔

    ہیرے کے ہار کی مالیت 80 لاکھ روپے جبکہ گھڑی کی مالیت 20لاکھ روپے ہے۔2 روز قبل اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے چوری کرکے فرارہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے مطابق ہیروں کے ہار کی مالیت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

    اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر وہ پر موجود نہیں تھیں۔

  • ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    ’شاہ رخ کیساتھ فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ کترینہ سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی‘

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں انہیں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

    میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے 2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جب تک ہے جان سے متعلق سوال کیا۔

    اداکارہ نے میزبان کے سوال کی تصدیق کی کہ یہ فلم شاہ رخ کے ساتھ کترینہ کیف سے قبل مجھے آفر ہوئی تھی، لیکن  لندن کا ویزا نہیں مل سکا تھا، اسی لیے میں  اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔

    پریاں دکھتی ہیں، اداکارہ میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

    میرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی بھی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے کہا مجھے بگ باس میں کام کرنے کے لیے ایک سال تک آفر ملتی رہی، یہ کروڑوں روپے کی آفر تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ضرور کرتا لیکن جب یہ آفر ملی تو اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، میں تھوڑا گھبرا گئی تھی اس لیے کام کرنے سے منع کردیا۔

    اداکارہ میرا نے کہا بگ باس جب آفر ہوا تو مجھے بہت سوچنا پڑا، کیونکہ وہ ایک لائیو شو تھا، بس اسی لیے میں نے انکار کردیا۔

  • ویڈیو: اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز بتا دیا

    ویڈیو: اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز بتا دیا

    پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی خوب صورتی کا راز ایک ویڈیو میں بتا دیا۔

    مشہور لائف اسٹائل میگزین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان سے اُن کی خوب صورتی کا راز دریافت کیا گیا۔

    اداکارہ میرا، جو ایک تقریب میں شریک تھیں، سے خاتون نے سوال کیا کہ ’’آپ کی خوب صورتی کا راز کیا ہے، آپ ماشااللہ پیاری سے پیاری ہوتی جا رہی ہیں، اور ینگ سے ینگ ہوتی جا رہی ہیں؟‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکارہ نے اچھی سوچ اور اچھے اخلاق کے ساتھ ساتھ لوگوں کی مدد کرنا اپنی خوب صورتی کی وجہ قرار دیا۔

    میرا نے کہا ’’میری خوب صورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، ہیومینٹی کی خدمت، لوگوں کی مدد کرنا۔‘‘ میرا نے مزید کہا کہ ’’لوگ میری مدد کرتے ہیں، اچھی انسان ہوں میں، اور پاکیزہ ہوں۔‘‘

  • عتیق الرحمان سے مبینہ شادی کا تنازعہ:  اداکارہ میرا کی اپیل خارج

    عتیق الرحمان سے مبینہ شادی کا تنازعہ: اداکارہ میرا کی اپیل خارج

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے دعوی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی، سیشن کورٹ نےمیرااورعتیق الرحمان کے نکاح کو درست قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ارتضی رباب عرف میرا کی اپیل پر سماعت کی ، اداکارہ میرا یا اُن وکیل میں سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

    عدالت سے بار بار کال کرنے کے باوجود اداکارہ میرا کے وکیل پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل خارج کر دی۔

    فلم سٹار میرا نے تکذیب نکاح کا دعوی پر مسترد کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔

    اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی کے دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں، عتیق الرحمان نے سستی شہرت اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا۔

    اپیل میں استدعا کی گئی کہ تکذیب کے دعوی کو سترد کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    خیال رہے سیشن عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں میرا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوٸے نکاح نامہ کو درست قرار دیا تھا۔

  • عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

    عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

    لاہور: سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست قرار دے دیا ہے۔

    اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ اپنے نکاح کی تکذیب کی اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر عباس نے میرا کی اپیل کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے پر سیش عدالت نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست ہے۔

    یاد رہے کہ میرا نے 6 مارچ 2019 کو فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    لاہور کی فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے 2018 میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، عدالت کے مطابق اداکارہ اور عتیق الرحمان کے درمیان وجہ تنازع ڈیفنس میں واقع گھر تھا، جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے، اور جو گزشتہ دس برسوں سے عدالتوں میں زیر التوا رہے۔

    اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ وہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی، عتیق سے نکاح نہیں ہوا، نکاح نامہ اور دکھائی جانے والی تصاویر جعلی ہیں۔ تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد انھوں نے اسے چیلنج کرنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی، ان کا مؤقف تھا کہ فریقِ ثانی نے فیملی کورٹ کو دھوکے میں رکھ کر فیصلہ لیا۔

  • اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا

    اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا

    لاہور: اداکارہ میرا کاغریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ منظر عام پر آگیا، میرانے لاک ڈاؤن میں بے گھر افراد کو پناہ دینےکااعلان کیاتھا تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کاغریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا ، اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا سامنے آگیا۔

    میرا نے لاک ڈاؤن میں اپنے گھر کو شیلٹرہوم میں تبدیل کرنے اور شوبزانڈسٹری کےبے گھرافرادکوپناہ دینےکااعلان کیاتھا ، جس کے بعد بےسہاراافرادکوگھرمیں پناہ دےکرمیڈیاکےذریعےاجاگرکرایاگیا۔

    کوریوگرافر لاڈا نے بتایا کہ میڈیارپورٹس چلنے پرلوگوں نے میراکولاکھوں امدادکے نام پربھجوائے، مجھے اداکارہ میرا نے اپنے گھر3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کراتےرہے، بیرون ملک سےامداد کے لیے فون آنے پرمیرا اپنا اکاؤنٹ نمبرلکھواتی تھی۔

    کوریوگرافر نے مزید کہا کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکزتھا اور مطالبہ کیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔