Tag: اداکارہ میرا

  • دھمکیاں مل رہی ہیں، جان کو خطرہ ہے،  اداکارہ میرا

    دھمکیاں مل رہی ہیں، جان کو خطرہ ہے، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انہیں جان کا خطرہ ہے،دھمکیاں مل رہی ہیں، انہوں نے عدالت سے ویڈیولنک پر بیان لینے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فلمسٹار میرا نے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،نامعلوم شخص کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں،انہیں اوران کے فیملی کوخطرناک نتائج سے ڈرایا جارہا ہے۔

    اداکارہ میرا کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بین الاقوامی شہرت کی اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی اسٹار ہیں، عدالت نے انہیں جب بھی طلب کیا وہ پیش ہوئیں۔ اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اب جبکہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو عدالت ویڈیو لنک کے زریعے ان کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دے ۔

    واضح رہے کہ عتیق الرحمان نامی شہری نے اداکارہ میرا کے خلاف فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیپٹن نوید سے نکاح کرلیا ہے۔

    درخواست گزار اور میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نکاح پر نکاح کے جرم میں اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی کرے۔

  • اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کا فیصلہ جلد متوقع

    اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کا فیصلہ جلد متوقع

    لاہور: اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت نے میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عتیق الرحمان نامی شہری نے لالی ووڈ سٹار میرا کے خلاف فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیپٹن نوید سے نکاح کرلیا ہے۔

    درخواست گزار اور میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت نکاح پر نکاح کے جرم میں اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی کرے۔

    مزید جانیے: میرا نکاح پر نکاح کیس 

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کرنے کے بعد سے ہر سماعت پر اداکارہ میرا تو پیش ہورہی ہیں لیکن مدعی عتیق الرحمان عدالت میں پیش نہیں ہورہے ہیں

    آج بھی عدالت میں سماعت جاری تھی مگر کیس کے مدعی اور میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عتیق الرحمان کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے

    عدالت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر درخواست گزار عتیق الرحمان 20 جولائی کو بھی پیش نہ ہوئے تو عدالت یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دے گی۔

  • نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے، اداکارہ میرا

    نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ نوجوانوں میں آ کر خوش ہیں۔

    شالیمار میڈیکل کالج لاہور کے تیسرے آل پاکستان فلم فیسٹیول کی مہمان خصوصی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں میں آ کر بہت خوش ہیں۔

    سیاست میں آنے سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے اداکارہ میرا نے ساتھ کھڑے ڈاکٹر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس بارے میں یہ بتائیں گے۔

    فیسٹیول میں شارٹ موویز، میوزک ویڈیوز اور کلپس دکھائے گئے، فیسٹیول کے آخر میں بہترین موویز بنانے اور اچھی ایکٹنگ کرنے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

  • میری فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی کہانی اب تک آنے والی فلموں سے مختلف ہے: اداکارہ میرا

    میری فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی کہانی اب تک آنے والی فلموں سے مختلف ہے: اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ہوٹل کی پروموشن کے لئے ڈی ایچ اے سینما پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی پروموشن کے لئے ڈی ایچ اے سینما پہنچ گئیں، اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ ’’ فلم ہوٹل ایک مختلف موضوع پر بنائی گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کو نہ صرف سیاستدانوں بلکہ اسکولز اور کالجز کی طالبات کو بھی لازمی دیکھنا چاہئیے۔

    اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ناظرین پر زور دیا کہ ان کی نئی فلم تیرہ مئی کو ریلیز کی جا چکی ہے، جسے ضرور دیکھیں۔

    میرا نے کراچی کے ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر فنکاروں کو کراچی میں عزت نہیں دی جاتی، فلموں کے نام پر ڈرامے فروخت کیے جارہے ہیں۔

    معروف اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا،

     واضح رہے فلم ہوٹل کی ہدایت کاری خالد حسن نے کی ہے، جبکہ اداکاری کے فرائض طارق جمال، بیلا ناز، انیس راجہ، نسرین جان اور مریم دھماتی نے انجام دیے ہیں۔

    یاد رہے کہ  میرا نے کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے کے بجائے ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ دیکھیں،انہیں فلم ضرور پسند آئے گی۔

     

  • اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    لاہور: اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

    یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی، 18 کو پشاور ، 23 کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لئے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں ، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39 کے قریب ہے۔

    شادی کے خواہش مند میں سے 11 کا تعلق پشاور ، لاہور 21 ، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہشمند افراد میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں۔

    ان شخصیات میں 7 کاروباری ، 11 ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں ، 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے ، 6 افرادکا تعلق سیاست سے ہے۔

  • اس سال شادی کرلوں گی، کسی کی نقل نہیں کرتی، اداکارہ میرا

    اس سال شادی کرلوں گی، کسی کی نقل نہیں کرتی، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں اس سال شادی کرلوں گی، عمران خان میرے بزرگوں کی طرح ہیں ،خبردار کوئی مذاق نہ بنائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ کچہری لاہورمیں نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے سلسلے میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اداکارہ میرا نے کالا چشمہ، کالا کوٹ اور سر پروائٹ ہیٹ سجائے عدالت میں زبردست انٹری دی۔ کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔

    ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیا، مدعی کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

    بعد ازاں عدالتی احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنستی مسکراتی میرا نے نکاح کا اعلان کر دیا، اداکارہ میرا نے کہا کہ شاد ی کا اعلان 2016میں شادی کر لوں گی.

    اداکارہ میرا سےجب ایان علی کو کاپی کرنے کا سوال کیا گیا ،تو میرا نے جھٹ سے کہا کہ میرا اپنا انداز ہے، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی، لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے.

    اپنے کوٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سردی سے بچنے کیلئے یہ کوٹ میں نے امریکہ سے خریدا تھا۔


    Meera Believes She's An Inspiration For Every One by arynews

  • اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    لاہور : اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے لاہور کی سول عدالت میں عتیق الرحمان کے خلاف ایک اور دعویٰ دائر کردیا ہےجس میں موقف اپنایاگیاکہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایاہے لہٰذا عدالت نکاح نامہ منسوخ کرکے عتیق الرحمان کے خلاف کارروائی کرے۔

    اداکاہ میرا لاہور کی ماتحت عدالت میں پیش ہوئیں اور مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کیا۔ اداکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن سے اس کا کوئی نکاح نہیں ہوا، وہ جھوٹا نکاح نامہ بنا کر مقدمات دائر کر رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے۔

    عدالت نے طلبی کے باوجود عتیق الرحمان کی طرف سے گواہ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہان کی پیشی کیلئے آخری مہلت دیدی اور مزید سماعت 11دسمبرتک ملتوی کردی۔

    اداکارہ میرا نے پیشی کے موقع پر مداحوں کے ہاتھوں اور چہروں پر آٹو گراف دیئے۔ ایک بھکاری نے بھیک مانگی تواسے تین ڈالر دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اس کے پاس روپے نہیں ڈالر ہیں۔

  • اداکارہ میرا کو 10سال کیلئے برطانیہ جانے پر پابندی کا انکشاف

    اداکارہ میرا کو 10سال کیلئے برطانیہ جانے پر پابندی کا انکشاف

    لاہور:  اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں بین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا 3سال قبل انگلینڈ گئی تھیں جہاں انھوں نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد میرا پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون 320کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو 10سال کے لیے انگلینڈ میں داخل ہونے سے بین کر دیا ۔

    اس حوالے سے اداکارہ میرانے کہا ہے کہ مجھ پر برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے میرے خلاف من گھڑت کہانیا ں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ وہ فی الحال برطانیہ جانے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم ان کے برطانیہ جانے میں کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں ہے ۔

  • سیالکوٹ کے لوگ اسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میرا

    سیالکوٹ کے لوگ اسپتال کی تعمیرمیں مدد دیں ، اداکارہ میرا

    سیالکوٹ: پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں بہت جلددل کے امراض کے لیے ٹرسٹ اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔

    تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن سمبڑیال کے دفتر میں استپال کی تعمیر لیے نقشہ منظوری کے لیے جمع کروانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ ان کے اسپتال میں دل کے مریضوں کے علاوہ ،عورتوں اور بچوں کے لیے بھی جدید ترین علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ نقشے کی منظوری کےفورا بعد اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی،انہوں نےتعمیرکے لیے سیالکوٹ والوں کا تعاون بھی مانگ لیا۔

  • اداکارہ میرا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئیں

    اداکارہ میرا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئیں

    لاہور: اداکارہ میرا لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیزوتند سوالات نہ سہہ سکیں اورغصے میں آگئیں۔

    اداکارہ میراہسپتال کیلئے زمین دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پرناراض ہوگئی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ارسل گھمن نامی شخص نے ہسپتال کیلئے زمین دینے کا وعدہ کیا مگر ابھی تک زمین نہیں مل سکی جس کے باعث ہسپتال کی تعمیر تاخیر کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زمین کاعطیہ دینے والے لوگوں نے اگر فوری طور پر سیالکوٹ میں زمین کی نشاندوی نہ کی تو لاہورمین ُنی زمین پر ہسپتال بنانا شروع کر دوں گی۔

    میرا نے بتایا کہ وہ جلد انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اکشے کمار کے ساتھ مل کر اسپتال کے لئے فنڈریزنگ کریں گی۔