Tag: اداکارہ میرا

  • ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی، عوام اپنا وقت ضائع نہ کریں، اداکارہ میرا

    لاہور : پاکستان کی معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی وہ اداکا ری کے بارے میں کوئی خاص معلومات رکھتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان کی فلمیں اور اشتہارات دیکھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس میں بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی ماہرہ خان کے مداح نکلے۔

    ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

  • لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

    لاہورعدالت کا اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم

    لاہور : عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ سترہ جولائی کو اداکارہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

         کینٹ کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کےخلاف استغاثہ کے کیس کی سماعت کی، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن نے عدالت میں استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ نکاح کے باوجود ایک اور نکاح نوید نامی شخص سے بھی کر لیا ہے جو قانونی طور پر جرم ہے جبکہ ڈیفنس میں واقع کے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد رقم کے گھر پر بھی قبضہ کررکھا ہے۔

    لہذا اداکارہ کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

    دوران سماعت فاضل وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ابھی تک اداکارہ میرا کی جانب سے نہ تو جواب جمع کروایا گیا اور نہ ہی وکیل پیش ہوا لہذا عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے عتیق الرحمن کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ادکارہ میرا کے وارنٹ گرفتارجاری کردئیے اور سترہ جولائی کو اداکارہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دیا۔

  • اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    لاہور: پاکستان کی نامور فلم اسٹار اوراسکینڈل کوئین آج اپنی 39 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، اپنی انتالیسوں سالگرہ آج جرمنی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے درجنوں فلموں میں بطور ہیروئین اپنے فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میراانتالیس برس کی ہو گئیں وہ ان دنوں یورپ کے دورے پرہونے کی وجہ سے سالگرہ جرمنی میں ہی منائیں گی۔

    اپنے کیرئیر کے آغاز ہی سے مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کچھ عرصہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے کیمپ میں طبع آزمائی کے بعد اب پھر لالی وڈ میں جگہ بنانے کیلئے ذاتی پروڈکشنزکر رہی ہیں۔

    اپنی انتالیس سالہ زندگی میں کبھی تو میرانے خود پتی کی تلاش کی توکبھی اچانک سے اکثر لوگوں نے خود کو میرا کا پتی کہنا شروع کردیا۔

    البتہ میرااگلی سالگرہ سے قبل باضابطہ دلہن بنتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے رفاعی اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ میں دن رات مصروف ہیں اس کے علاوہ  اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

  • اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف

    لاہور : اداکارہ میرا کو دل کی تکلیف پر نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں داخل کرادیا گیا، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں دن رات کام کیا جس کی وجہ سے تھکاوٹ تکلیف کا سبب بنی ہے جبکہ اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری رہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کی صحت ناساز ہوگئی ۔

  • میرا کی عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار

    میرا کی عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار

    لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار ہے، اپنے ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے پاکستانی ٹیم اور فلمی ستاروں کے درمیان میچ منعقد کروائیں گی۔

    قذافی اسٹیڈٰم لاہور میں اپنے ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لیے جب اداکارہ میرا پہنچیں تو سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ان کا استقبال کیا۔

    اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہسپتال کے لئے پاکستانی ٹیم اور فلمی ستاروں کی ٹیم کے درمیان فنڈ ریزنگ میچ کا اہتمام کریں گی اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کو آوٹ کریں گی۔

    میرا جی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کی آفر اب بھی برقرار ہے، بس کپتان کے جواب کا انتظار ہے۔

    اداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ اپنے ہسپتال کے لئے اب تک اسی لاکھ روپے جمع کر چکی ہیں اور پچیس نومبر کو سیالکوٹ میں ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔

  • اداکارہ میرا کا نکاح  نامہ اے آر وائی کو موصول

    اداکارہ میرا کا نکاح نامہ اے آر وائی کو موصول

    کسی نہ کسی طور ہمیشہ خبروں میں ان رہنے اداکارہ میرا کے کیپٹن نوید سے نکاح نامے کی کاپی اے آروائی کو موصول ہو گئی ہے۔ کیپٹن نوید کا میرا سے نکاح نیویارک تیرہ نومبر دوہزار تیرہ کو ہوا اور نکاح ن امے میں میرا کا حقیقی نام ارتضی رباب لکھا گیا ہے

    ایسا لگتا ہے کہ میرا خبروں میں رہنے کے بغیر وہ نہیں سکتی، اب کچھ روز سے صرف ذکر تھا ان کے اسپتال کا، نا گلیمر تھا نا کوئی چرچا اور پھر شادی تھی کہ اس کا فائنل سننے میں ہی نہیں آتا تھا۔ ایسے میں خبر میں آئیں وینا ملک، ایک اور میرا کے مقابلے کی ڈرامہ کوئن، وہ بھی اپنے دلہا راجہ کے ساتھ اب یہ اتفاق کہیں یا پھر حادثہ یا پھر حربہ، اچانک میرا کی انتہائی متنازعہ ویڈیوسامنے آگئی ۔

    جس نے میرا کو پھر سے ان کر دیا وہ بھی شادی کے حوالے سے، مشہور بھارتی فلم ہیروئن ہی کے ایک سین میں شہرت کے لیئے کہاں تک جایا جاسکتا ہے۔ کچھ اسطرح بیان کیا گیا، سین اب میرا کا معاملہ بھی کچھ مختلیف نہیں علم نہیں کہ میرا کی ویڈیو کسی نئی فلم کی پبلسٹی۔۔یا شادی کے معاملے کو نئی انتہا دینے کے لیئے تھی،  فی الحال میرا تو کر رہی ہیں انکار ویڈیو کے اصل ہونے کا لیکن حقائق ان کا ساتھ دیتے نظر نہیں آتے۔
       

  • لاہور:اداکارہ میرا کی  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    لاہور:اداکارہ میرا کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات

    اداکارہ میرا نے فلاحی اسپتال کے منصوبے کے لئےسے زمین مانگ لی، کہتی ہیں نہ سیاست نہ شادی، ابھی صرف فلاحی کام کرنے کا ارادہ ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسپتال کی تعمیر کے لئے کمیٹی بنادی ہے جو زمین کی خریداری کے لئے جلد ہی مناسب جگہ کی نشاندہی کرے گی،

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا منصوبہ انتہائی سنجیدہ اور انسان دوست ہے، میڈیا بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اداکارہ میرا نے کہا کہ گورنر پنجاب انتہائی خدا ترس اور مثبت شخص ہیں، جن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان میں غریب آدمی کے علاج معالجہ کی مناسب سہولیات موجود نہیں ہیں، اسپتال کی تعمیر کے لئے وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت تمام لوگوں سے ملاقات کروں گی۔ شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔