Tag: اداکارہ  نتاشا اسٹینکووچ

  • ورلڈکپ فتح، پانڈیا کیلئے نتاشا نے کوئی پوسٹ شیئر کیوں نہیں کی؟ مداح تشویش میں مبتلا

    ورلڈکپ فتح، پانڈیا کیلئے نتاشا نے کوئی پوسٹ شیئر کیوں نہیں کی؟ مداح تشویش میں مبتلا

    بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح اور ہاردک پانڈیا کی عمدہ پرفارمنس کے باوجود ابتک نتاشا اسٹینکووچ کی جانب سے کوئی پیغام شیئر نہیں کیا گیا۔

    قیاس کیا جارہا ہے کہ نتاشا اور ہاردک بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نئی زندگی شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر اس حوالے سے ایک صارف نے نشاندہی کی ہے کہ ہاردک یا بھارتی ٹیم کے لیے نتاشا نے کوئی مبارکبادی کی پوسٹ نہیں لگائی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی سرگرم رہنے کے باوجود نتاشا نے ابھی تک آل راؤنڈر اور کرکٹ ٹیم کی اہم جیت پر کوئی مبارکباد کی تصویر یا پیغام شیئر نہیں کیا۔

    ریڈایٹ پر صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہاردک پانڈے نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے کیونکہ یہ عجیب بات ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر انڈیا کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا۔

    انھوں نے ورلڈکپ جیتنے یا اپنے شوہر کو مبارکباد دینے کے لیے جنہوں نے فائنل میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا کوئی پوسٹ نہیں لگائی جبکہ وہ خود بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر اور ان کی سربین اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبریں آئیں مگر پھر نتاشا نے اپنی اور شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ ان کے درمیان طلاق کی خبریں محض افواہ تھیں اور ایسا توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔

    صارفین کا ماننا تھا کہ ماڈل نتاشا نے ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا اور مبینہ طور پر اپنی علیحدگی کہ جعلی خبریں پھیلائیں اور اس طرح کا تاثر دیا، جعلی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ورلڈکپ سے قبل انسٹاگرام اسٹوری پر نتاشا نے اپنے پالتو کتے کی تصویر پوسٹ کی تھی، کیشن میں انھوں نے لکھا تھا ’بیبی آوارہ پانڈا (وائی)‘، جس سے صارفین کو لگا کہ پانڈیا خاندان میں سب ٹھیک ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں کافی زور و شور سے زیرگردش رہی ہیں مگر اب تک اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے بھی تصدیق نہیں ہے۔

  • ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘ ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ کی پوسٹ وائرل

    ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘ ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ کی پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ اداکارہ  نتاشا اسٹینکووچ کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کا خدشہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ریڈ اِٹ’ پر ایک صارف نے ظاہر کیا اور پھر یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا اس طلاق کی خبروں کو فی الحال افواہ قرار دے رہے ہیں وہیں چند نیوز چینلز اس کی تصدیق کرتے دکھ رہے ہیں تاہم ہاردیک اور نتاشا نے اس خبر پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

    طلاق کی غیر تصدیق شدہ خبروں کے درمیان نتاشا اسٹینکووچ نے فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ڈرائیونگ اسکول شیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر شیئر کرتے ہوئے نتاشا اسٹینکووچ نے لکھا کہ ’ کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘، اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کی طلاق کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔

    اس سے قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہے کہ اگر ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹیکووچ کے درمیان طلاق ہوگئی تو قانونی طور پر ہاردیک کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، گزشتہ کئی دنوں سے اس اسٹار جوڑی کی طلاق کی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔