Tag: اداکارہ نور

  •  زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے، اداکارہ نور

     زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے، اداکارہ نور

    لاہور: نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے ،جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں، رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق  ایک محفل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے ،یہ بات چودہ سو سال سے چلی آرہی ہے مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے، پھر انسان کومہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ ۔میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔

    نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں۔

  • اداکارہ نورنے دو سال بعد اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا

    اداکارہ نورنے دو سال بعد اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا

    لاہور : لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور بخاری کی چوتھی خفیہ شادی منظرعام پر آگئی، انہوں نے گلوکار ولی حامد سے کیا گیا خفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے اب پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ نوراور گلوکاراستاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے شادی کر لی، اداکارہ نورکا کہنا ہے کہ ان کا نکاح دو سال پہلے ہوا تھا جسے دونوں نے باہمی رضامندی سے خفیہ رکھا۔

    noor1

    معروف اداکارہ نور نے گلوکار ولی کے ساتھ نکاح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا نکاح 2 سال پہلے ہوا تھا جسے باہمی رضا مندی سے خفیہ رکھا گیا۔

    اداکارہ نور کے مطابق وہ شادی کے اعلان کیلئے موزوں وقت کی انتظار میں تھیں۔ 2 سال میں ولی کو سمجھ لیا ہے، اسی لئے وہ نکاح منظرعام پر لائی ہیں۔

    noor2

    نور نے کہا کہ اب میں نے اپنی پوری زندگی ولی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نوراس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

    انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی فلم پروڈیوسرفاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ برقرار رہی۔ اس کے بعد تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی منتج ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نےچوتھی شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔

  • ہدایتکارہ  نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز،22 جولائی کو ریلیز ہوگی

    ہدایتکارہ نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز،22 جولائی کو ریلیز ہوگی

    لاہور: فلم اور ٹی وی کی ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں، بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز ہوگیا، فلم 22 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ویسے تو خواتین ہر شعبے میں ہی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر فلم ڈائریکشن کے شعبے میں یہ فہرست بہت طویل نہیں ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد نور سے قبل ہدایت کارہ سنگیتا، شمیم آرا، ملکہ ترنم نورجہاں اور ریما خان ملکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکشن کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان خواتین ڈائریکٹرز میں سنگیتا اور شمیم آرا نے بے شمار کامیابیاں بھی سمیٹیں۔

    پندرہ برس سے فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ورسٹائل اداکارہ نور نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کی ٹھان لی ہے اور ان کی ڈیبیو فلم عشق پازیٹو پروسیسنگ کے مراحل میں ہے۔

    فلم میں نور نے بطور ہیروئن بھی پرفارم کیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیرو کا کردار دنیائے کلاسیکی کے بڑے گھرانے پٹیالہ کے معروف گلوکار ولی حامد علی خاں نے انجام دیا ہے۔ اس طرح ولی کی بھی بطور اداکارعشق پازیٹو ڈیبیو فلم ہے۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور نے بتایا کے پاکستان کی پانچویں خاتون ڈائریکٹر بننا ان کےلیے بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت چیلنجنگ بھی ہے اور ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر بیک وقت اداکاری اور ہدایت کاری کا تجربہ میرے کیرئیر میں ایک خوشگوار موڑ ثابت ہو رہا ہے۔

    فلم کے ہیرو ولی حامد علی خاں کا کہنا تھا کہ فلم کی پروسیسنگ کا آغاز جلد بھارت میں کیا جارہا ہے جبکہ پیچ ورک کے دوران بھارتی اداکار سونو اور فرح خان کی عشق پازیٹو میں بطور مہمان اداکار شرکت بھی متوقع ہے۔

  • بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں، پاکستانی اداکارہ نور

    بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں، پاکستانی اداکارہ نور

    لاہور: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ پا ک بھارت قیام کے بعد سے بھارت نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دبانے کی کوشش کی مگر خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں ایٹم بم کی چھتر ی سے امن کی چھاؤں فراہم کردی جس کے بعد بھارت کا رویہ تبدیل ہوگیا اوراب مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد بھارتی جنونی ہندؤں کو بدمعاشی کالائسنس مل گیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند جس کی چاہتے ہیں عزت اچھالتے ہیں اور خاص طور پر مسلمان فنکاروں کو ٹارگٹ کرنے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

    اداکارہ نور نے کہا کہ فنکار امن محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کو بلاوجہ متنازعہ نہ بنایا جائے ۔انھوں نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسندوں شیوسینا کے ہاتھوں تنگ آکر عامر خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا چلے گئے اور یہ درحقیقت بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔