Tag: اداکارہ نوشین شاہ

  • اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

    اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

    پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ  نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہے۔

    اداکارہ کو تصویر میں مکمل طور پر با حجاب دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں  نے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اداکارہ نوشین  شاہ نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کروں گی کہ میرے لیے دعا کریں، میں بے چینی اور ڈپریشن سے گزر رہی ہوں، مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

    دوسری جانب نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔

    ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر اُن کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔

  • نوشین شاہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

    نوشین شاہ کی ٹانگ کیسے ٹوٹی؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں

    کراچی : ڈراموں یا فلموں کی شوٹنگ کے دوران ایسے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں کہ جس میں اداکار اپنی ہڈیاں بھی تڑوا بیٹھتے ہیں۔

    ایسے واقعات زیادہ تر مرد اداکاروں کے ساتھ اسٹنٹ کرتے ہوئے پیش آتے ہیں لیکن ایک نامور ٹی وی آرٹسٹ نوشین شاہ کی ٹانگ بھی شوٹنگ کے دوران ٹوٹ گئی تھی۔

    ایک نجی چینل میں شرکت کے موقع پر اداکارہ نوشین شاہ نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کی ٹانگ ٹوٹی اور وہ کئی روز تک لنگڑا کر چلتی رہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پانی اندر شوٹنگ ہورہی تھی کہ شیشہ ٹوٹا اور وہ اتنی زور سے لگا کہ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس پر پلستر چڑھانا پڑا۔

    اداکارہ نوشین شاہ نے کہا کہ علاج ٹھیک طرح سے نہ ہونے کے باعث 6 مہینے تک لنگڑا کر چلتی رہی، ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ٹانگ کی دو مرتبہ سرجری کی گئی۔

  • اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    اداکارہ نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نوشین شاہ نے اپنے والدہ کے ساتھ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

    اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nausheen Shah (@nausheenshah4)

    دوسری جانب اداکارہ مایا علی سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے اپنی اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔