Tag: اداکارہ وینا ملک

  • اداکارہ وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    اداکارہ وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

    ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

    اداکارہ وینا ملک نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی جس کی تصدیق انہوں نے خود انسٹاگرام پر کی ہے۔

    وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا۔

    اس کے علاوہ اداکارہ وینا ملک نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔

    اُدھر شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

    اس کے علاوہ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ویڈنگ ڈریس اسٹوڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں آپ کا نصیب نہیں ہوتا، وہ آپ کے مالک اور رازق نہیں ہیں، انہوں نے آپ کو تخلیق” نہیں کِیا ہے، سو انہیں اس بات کی اجازت ہی کیوں دی جائے کہ وہ آپ کے اندر مایوسی کا زہر بھر دیں، آپ سے آپ کے خواب چھین لیں، آپ کو آپ کی نظروں میں بے وقعت کر دیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehryar Ch (@shehryar.c)

  • اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اداکارہ وینا ملک کی شوہرکے ہمراہ عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ عمران خان سے ملنے بنی گالا پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اگزشتہ دنوں دبئی سے پاکستان آنے والی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ آج شام اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

    قومی لباس میں زیب تن دونوں میاں بیوی نے عمران خان اور نعیم الحق سے ملاقات کی،ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران اسد خٹک نے عمران خان کو مختلف دھنوں پر ترانہ اور نغمے سنائے جس سے عمران خان بے حد محظوظ ہوئے۔

    ملاقات کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں سیاسی گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر وینا ملک اور اسد خٹک میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔

    بعد ازاں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، تاہم یہ ملاقات غیر سیاسی تھی اور دونوں میاں بیوی میں سے کسی کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    اداکارہ وینا ملک کا برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلمانوں پر جاری تشدد اور ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔

    اداکارہ وینا ملک نے برما میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد پر سوال اٹھایا۔

    وینا ملک کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بہت کثرت سے پوسٹنگ کے لئے نام سے جانا جاتا ہے ، انھوں نے گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ۔جس میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں برما کے مسلمانوں کا درد سمجھنے کیلئے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے صرف انسانیت اور دوسروں کیلئے احساس ہونا چاہیئے۔

  • اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول

    اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول

    اداکارہ وینا ملک کےنکاح کی دستاویز اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، نکاح نامے میں وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار درہم لکھا گیا۔

    اے آر وائی نیوزکو ملنے والے عدالت میں ہونے والے نکاح نامے میں وینا ملک کا حق مہر ایک ہزار درہم لکھا گیا ہے۔وینا ملک کے اسد بشیر کے ساتھ نکاح کی دستاویز میں کسی اور جائیداد یا رقم کا ذکر موجود نہیں ہے۔

    دبئی کی عدالت میں ہونے والے نکاح میں ایک ہزار درہم کے علاوہ کسی بھی رقم جائیداد کا ذکر نہیں ہے، نکاح نامے پر وینا ملک اور اسد بشیر کے پاکستان میں آبائی گھروں کا ایڈریس لکھا گیا ہے۔