Tag: اداکارہ و ماڈل

  • علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    علیزے شاہ ایک ایسی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو بہت کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک سپر اسٹار کی طرح کیا اور ڈرامہ عہد وفا کے ساتھ وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ بن گئی۔

    اداکارہ نے کئی ہٹ ڈرامے کیے لیکن اسی دوران وہ بدقسمتی سے کئی تنازعات کا حصہ بن گئیں حال میں وہ اپنے لباس اور میوزک ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہیں۔

    علیزے شاہ نے چند روز قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے۔

    علیزے شاہ کی تمام انسٹا پوسٹ ڈیلیٹ، سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ

    علیزے شاہ نے کہا کہ ٹرولنگ، مستقل تنقید اور منفی رویے مجھے اب صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثر کر رہے ہیں، مجھے ان سب نے ایسی جگہ لا کر کھڑا کیا ہے کہ جہاں میں نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ اپنے ارد گرد افراد سے بھی خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو اس قدر ٹوٹا ہوا محسوس کر رہی ہوں کہ میں بیان بھی نہیں کر سکتی، میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد اپنی بائیو بھی اپ ڈیٹ کی ہے جہاں واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ میں زندہ ہوں۔

    علیزے شاہ نے موت کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ نیوز چینل میرے والدین کو کال کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں مرچکی ہوں، آپ تصور کریں کہ یہ میرے اور میری والدہ کےلیے کتنا تکلیف دہ ہے۔

    علیزے شاہ نے بتایا کہ فی الحال مجھے کچھ نہیں معلوم کہ میں کب اور کیا انسٹاگرام اور ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آؤں گی بھی یا نہیں، مجھ پر پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے میری پروائیویسی دیں اور میرے والدین کو کال نہ کریں، خدارا کہانیاں گھڑنا بند کر دیں اور مجھے سانس لینے دیں۔

  • شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے، لڑکے والوں کو جہیز پر قناعت نہیں کرنی چاہیے۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکی کی تمام تر ذمہ داری اس کے ہونے والے شوہر کی ہوتی ہے، لیکن ہمارے ہاں اس کا الٹا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لڑکا ہو یا لڑکی شادی تب کریں جب وہ اس قابل ہوجائیں کہ وہ زندگی بھر اس کمٹمنٹ کو پورا کریں گے اور اپنے ساتھی کا ہر طریقے سے خیال رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کے والدین صرف یہ چیز دیکھتے ہیں کہ لڑکا پیسے والا ہو اور لڑکے والوں کی نظر جہیز پر ہوتی ہے، حالانکہ یہ ذمہ داری لڑکے کی ہے۔

    اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماڈل بننے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا بلکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن مجھے کام کرنے کا شوق تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک عقیقے کی تقریب میں گئی تھی تو وہاں ایک فوٹو گرافر نے تصاویر بنائی اور وہ فوٹو گرافر خاور ریاض تھے جنہوں نے بعد میں مجھے شوبز میں متعارف کرایا۔

  • اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

    اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف

    پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ  نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہے۔

    اداکارہ کو تصویر میں مکمل طور پر با حجاب دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں  نے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

    اداکارہ نوشین  شاہ نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کروں گی کہ میرے لیے دعا کریں، میں بے چینی اور ڈپریشن سے گزر رہی ہوں، مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

    دوسری جانب نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔

    ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر اُن کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔