Tag: اداکارہ پریانکا چوپڑا

  • ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    بھارتی باکس آفس کی مقبول فرنچائزز کی فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روشن کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن نظر آئیں گی۔

    بھارتی باکس آفس کی چارٹ بسٹر فلم کِرش 4 وہ فلم ہے جس کا انتظار بالی ووڈ کے متوالے کافی عرصے سے کر رہے ہیں، اس فلم کی ابتدا سال 2003 میں کوئی مل گیا سے ہوئی تھی جس کے بعد سال 2006 میں کِرش اور سال 2013 میں کرش 3 ریلیز ہوئی۔

    بلاک بسٹر فلم کرش 3 کی ریلیز کے بعد مداح ہریتک روشن کی فلم  کرش 4 کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم کچھ دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ ہریتک روشن کرش 4 کے ساتھ بطور ‘ڈائریکٹر’ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روش کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہریتک روشن اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کو ایک مرتبہ پھر سے فلم کی مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم کی کہانی کو سراہا ہے، جبکہ اس فلم میں ریکھا بطور ہریتک کی ماں اور پریتی زنٹا بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا اس سے قبل ’کرش‘ اور ’کرش 3‘ میں بھی اداکار ہریتک کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

  • پریانکا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

    پریانکا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا: اداکارہ کی والدہ کا انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کی کامیابی نے ان کے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جب شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو ان کی عمر 18 سال تھیں، اداکارہ کی والدہ ڈاکٹر مادھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کے کیرئیر کے خاظر اپنا ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑ دیا تھا۔

    اب ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی جدوجہد اور ان کی بہن پریانکا کی کامیابی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ ابھی نوعمر تھے جب انہیں پرینکا کے ساتھ رہنے کے لیے بیٹے کو گھر میں چھوڑنا پڑا۔

    اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ سدھارتھ پریانکا کی کامیابی کے باعث ’قربانی کا بکرا‘ بن گیا کیونکہ جب وہ نو عمر تھا تو اس وقت میں پریانکا کے ساتھ تھی اور ان کے والد بھی ڈاکٹر تھے اور اپنے کام میں مصروف تھے، جس کا مطلب ہے سدھارتھ والدین کے بغیر تنہا خود سے بڑا ہوا۔

    پریانکا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں، اور دل ہی دل میں کہتی ہوں کہ خدا نے جو عطا کیا ہے اس پر ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔

    پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے مزید کہا کہ میرے دونوں بچے بہت عظیم ہیں، جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری  منگنی کی ہے اس سے قبل 2019 میں وہ اشتیا کمار سے منسلک تھے مگر شادی سے قبل ہی ان کی منگنی ختم ہوگئی تھی۔

  • فرحان اختر کی ‘جی لے ذرا’ پریانکا چوپڑا نے کیوں چھوڑی؟

    فرحان اختر کی ‘جی لے ذرا’ پریانکا چوپڑا نے کیوں چھوڑی؟

    فرحان اختر کی فلم ‘جی لے ذرا’ سے پریانکا چوپڑا نے خود کو علیحدہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق اب پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

    تینوں سپر اسٹارز اداکارائوں کترینہ، پریانکا اور عالیہ کے فلمی شیڈول ایک دوسرے سے متصادم ہیں جس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کیا گیا، پرینکا 2023 میں اس فلم کی شوٹنگ کرنے سے قاصر ہیں جبکہ 2024 میں عالیہ بھی اپنی دو فلموں کی وجہ سے کافی مصروف ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی مصروفیات کے باعث پریانکا چوپڑا مذکورہ فلم سے علیحدہ ہوتی نظر آرہی ہیں، بھارتی فلمی ویب سائٹ کے مطابق اب پریانکا کی جگہ کیارا ایڈوانی اس فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں، تاہم اب تک اداکارہ یا فلم میکرز کی جانب سے ایسی کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    فرحان اختر کی نے جب سے فلم ‘جی لے ذرا’ بنانے کا اعلان کیا تھا، فلمی شائقین کو اس کا کافی انتظار تھا کیوں کہ یہ خواتین کو مرکز نگاہ رکھ کر بنائی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، جس میں شائقین کو تین باصلاحیت ادکارائوں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملتا۔

    پریانکا چوپڑا کے ‘جی لے زرا’ سے باہر ہونے کے بعد فلم پر غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ شائقین کو بھی اداکارہ اور فلمساز کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

  • ’ہالی ووڈ تبصرے‘ پر پریانکا شاہ رخ سے ناراض

    ’ہالی ووڈ تبصرے‘ پر پریانکا شاہ رخ سے ناراض

    ممبئی: شاہ رخ خان نے ہالی وڈ سے متعلق ایک ایسا تبصرہ کیا جس سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ناراض ہوگئیں۔

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ نہ جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’مجھے وہاں (ہالی وڈ) جانے کی کیا ضرورت ہے جب میں یہاں بہت کمفرٹیبل ہوں‘۔

    صحافی کی جانب سے شاہ رخ خان کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کمفرٹیبل ہونا بہت بورنگ ہے، میں بہت مغرور نہیں ہوں اسلیے  میری انا میرے کام سے بڑی نہیں ہے۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مجھے جواز دینے کی ضرورت نہیں لیکن دوسرے ملک آنے کے بعد بھی اپنے ملک میں حاصل کی ہوئی کامیابیوں کا بوجھ لیے نہیں پھرتی ہوں، میں آڈیشن دینے کیلئے تیار رہتی ہوں، میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں بہت پروفیشنل ہوں اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں کہ مجھے اپنے پروفیشنل ازم کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے اور میں اس بات پر فخر کرتی ہوں۔

  • پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

    پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا ذمہ دار فنکاروں کو نہیں ٹھرایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’’مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور مین محب وطن ہوں، اس لیے ملک کے مفاد میں کیے گئے حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت کرتی ہوں‘‘۔

    پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

     انہوں نے بھارتی وزیر اعظم اور ہندو انتہاء پسندوں کو ڈھکے چھپے الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہا ’’پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہر بار صرف فنکاروں کو ہی ذمہ دار کیوں ٹھرایا جاتا ہے تاہم فنکاروں کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ہر معاملے میں فنکاروں کو قصور وار ٹھرانا غلط ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں اس لیے انہیں کسی صورت ذمہ دار نہیں ٹھرایا جاسکتا‘‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا

    پریانکا چوپڑا نےمزید کہا کہ ’’پاکستانی یا بھارتی فنکاروں نے کبھی کچھ ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے کسی بھی ملک کو نقصان پہنچا ہو تاہم اس تمام تر صورتحال میں ہر بار کی طرح اس بار بھی صرف فنکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے اُن کا معاشی قتل کیا جارہا ہے‘‘۔

    صفِ اول کی فنکارہ نے کہا کہ ’’دونوں ممالک میں دیگر شعبوں بزنس مین، ڈاکٹرز اور سیاستدانوں کو کیوں نشانہ نہیں بنایا جاتا صرف فنکار وں پر ہی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار اوم پوری انتہا پسندوں کے سامنے مجبور

     یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھیں جس کے بعد پاکستانی اداکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے تاہم پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر سلمان خان اور اوم پوری کو بھی ہندو انتہاء پسندوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

     

  • اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہوگئی

    اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہوگئی

    ممبئی: حال ہی میں کامیاب فلم ”میری کوم“ دینے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آشوب چشم ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آرام کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور آنکھوں کے انفکشن کی وجہ سے وہ اب دیوالی بھی پرجوش انداز میں نہ منا سکیں، پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ”بجراوٴ ستانی“ کی عکسبندی کروا رہی ہیں اور آنکھ کے انفکشن کی وجہ سے انھیں نہ صرف فلم کی عکسبندی روکنا پڑی بلکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق دیوالی بھی نہیں منا پائیں گی۔

    اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”وہ آشوب چشم کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں‘ انھیں بالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ دیوالی آرہی ہے۔ وہ ہمیشہ دیوالی بہترین انداز میں مناتی ہیں، اس بار وہ دیوالی کی خوشیاں من پسند طریقے سے نہیں منا پائیں گی۔

    اپنے ٹویٹ میں پریانکا نے اپنی سرخ آنکھوں والی تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ”اسے مت دیکھیں۔ “ پریانکا کے ساتھ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا بھی کرداروں میں شامل ہیں۔

    بتایا جاتا ہے کہ اپنی نئی فلم ”بجراوٴ مستانی “ میں بھی پریانکا چوپڑا سابق فلم ”میری کوم “ کی طرح پھر سے ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے فلم ساز بھنسالی ہیں اور یہ محض ایک اتفاق ہی ہے کہ بھنسالی ہی کی گزشتہ دونوں ریلیز ہونے والی فلموں میں پریانکا ہی کاسٹ میں شامل رہی ہیں جب کہ صرف فلم ”رام لیلہ“ میں پریانکا نے صرف ایک آئٹم سانگ کیا تھا جو کہ بھنسالی کی فلمسازی کے ساتھ ساتھ ایک ڈائریکٹشنل فلم بھی تھی جس میں وہ بطور ہدایتکار بھی سامنے آئے۔