Tag: اداکارہ پریٹی زنٹا

  • پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    پریٹی زنٹا کے رشتہ ازواج کی تصاویر پہلی بار منظر عام

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد رواں برس ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں ۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی، اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی تھی جبکہ شادی کی تصاویر کو خفیہ رکھا گیا تھا ۔

    شادی کی تصاویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں لی جانے والی تصویروں کو چیریٹی کے لیے نیلام کریں گی، ان كا كہنا تھا كہ ان تصاوير كی نيلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد کے مقاصد كے لئے استعمال كی جائے گی جب کہ حاصل كردہ رقم غريب بچوں كی تعليم اوربوڑھے افراد كے مراكز ميں صرف كرے گی۔

    تاہم شادی کے کئی ماہ بعد بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریٹی زنٹا شادی کا روایتی جوڑا زیب تن کئے ہوئے اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ ان کے شوہر جین گڈ انف بھی بھارتی ثقافتی جوڑا شیروانی میں نظر آریے ہیں ۔

  • بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں

    بھارتی اداکارہ پریٹی زنٹا اپنے شوہر کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں

    آگرہ: معروف بالی ووڈ ادکارہ پریٹی زنٹا اپنے نئے نویلے دولہا اور سسرال والوں کے ہمراہ تاج محل پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کنگز الیون پنجاب کی فرنچائزر منیجر پریٹی زنٹا  نے اپنے شوہر اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ شدید گرمی کے باوجود تاج محل کا دورہ کیا۔

    preity-post-2

    اس موقع پر انہوں نے اپنے سسرال والوں کو تاج محل کی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ مقام بادشاہ شاہ جہاں اور ان کی اہلیہ کی محبت کی وجہ سے مشہور ہے، اس مقام پر ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں لوگ آتے ہیں یہ مقام دنیا بھر میں محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔

    preity-post-4

    واضح رہے پریٹی زنٹا سے اس دورے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں جس میں ان کے شوہر اور اُن کے اہل خانہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    preity-post-3

    گزشتہ ماہ فروری میں پریٹی زنٹا معروف امریکی شہری گینی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھی، وطن واپسی پر وہ اپنی شادی کے حوالے سے ایک بڑی تقریب کرنے جارہی ہیں جس میں بالی ووڈ اداکاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

  • اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ممبئی: سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد بالاآخر 29فروری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی ۔ 41سالہ اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی ۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ رواں سال اپریل میں شادی کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں بولی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت کی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔

    زرائع کے مطابق اداکارہ اپریل میں بھارتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔