Tag: اداکارہ کاجول

  • اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

    بھارتی اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر اپنے مداحوں کو ہنسانے کے لیے اپنی ہی ویڈیو شیئر کردی۔

    بالی ووڈ اداکار اپنی شوخی اداؤں اور منفرد انداز کے سبب صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہی پائی جاتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

    اداکارہ کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کی مختلف ویڈیوز کلپس شامل ہیں، ویڈیو میں اداکارہ بہت سے موقعے پر گرتی ہوئیں نظر آرہی ہیں۔

    ساتھ ہی کبھی خوشی کبھی غم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور یہ دل لگی جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کاجول  نے قہقہوں کے عالمی دن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کاجول کو آخری بار فلم ’دی ٹرائل‘ میں دیکھا گیا تھا، جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی، وہ اگلی فلم ’دو پتی‘ میں نظر آئیں گی، جس میں کریتی سینن بھی ہیں۔

  • کاجول اپنی چال میں کامیاب، سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ سامنے آگئی

    کاجول اپنی چال میں کامیاب، سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ سامنے آگئی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی  سوشل میڈیا سے بریک لینے کی اہم  وجہ سامنے آگئی ہے۔

    گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

    اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی غائب کردیں تھی جس کے بعد انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ساتھ ہی ان کے مداحوں نے من گھڑت کہانیاں بنانی شروع کردی۔

    تاہم اب اداکارہ کوجول کے اس اقدام کی وجہ سامنے آگئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے  انسٹاگرام سے غائب تصاویر بھی واپس لے آئیں ہیں۔

    کاجول کے مداحوں کے لیے بُری خبر

    اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا بریک ’ سی ٹرائل‘ کو فروغ دینے کے لیے ایک چال چلی تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئیں ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ سے مداحوں کو حیرت میں مبتلہ کرنے کے بعد کاجول نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی سیریز ’دی ٹرائل ’کا پوسٹر شیئر کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

    کاجول نے دی ٹرائل کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزمائش جتنی سخت ہوگی، آپکو اپنی جیت حاصل کرنے کے لیے اتنی ہی محنت کرنی پڑے گی ۔

    کیپشن میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے کورٹ روم ڈرامہ ‘ دی ٹرائل ‘ اسپیشل پیار، قانون، دھوکا کا ٹریلر 12 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔