Tag: اداکارہ کبریٰ خان

  • کبریٰ اور گوہر کی مہندی کی فلمی ویڈیو وائرل

    کبریٰ اور گوہر کی مہندی کی فلمی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا حال ہی مکہ مکرمہ میں نکاح ہوا ہے، تاہم اب جوڑے کی شیندی کی فلمی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

    گوہر رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور کبریٰ خان کی شیندی کی ویڈیو شیئر کی ہے، شیندی کی خوبصورت، فلمی و رومانوی ویڈیو نے صارفین کو اپنے حصار میں جکڑ لیا ہے۔

    مقدس مقام پر حال ہی میں شادی کرنے والی اس جوڑی کو سادگی سے نکاح کرنے پر خوب پیار ملا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

    تاہم اب اس جوڑی کو سوشل میڈیا کی صارفین کا تنقید کا سامنابھی کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ انہوں نے وطن واپس آنے کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا آغاز ناچ گانے سے کیا۔

    صرف فنکار جوڑی نے ہی شیندی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس نہیں دی بلکہ شوبز انڈسٹری سے جڑی کئی نامور شخصیات نے اس میں اپنا حصہ ڈالا اور ڈانس پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجد الحرام میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    گوہر رشید نے ’خوش دل‘ کے کیپشن کے ساتھ اب اس تقریب کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھی فنکاروں سمیت دیگر عزیز و اقارب نے اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  • کبریٰ اور گوہر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ڈھولکی نائٹ کی تصاویر وائرل

    کبریٰ اور گوہر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ڈھولکی نائٹ کی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز  ہوگیا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کئی سالوں سے بہت دوست ہیں اور انہوں نے کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں دونوں نے باضابطہ طور پر منفرد انداز میں اعلان کیا ہے کہ وہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ڈھولکی نائٹ کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں دلہنیا کبریٰ خان اور دلہا گوہر رشید کو ڈانس کرتے اور یوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح کس ملک میں ہوگا؟

    کبریٰ نے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں منفرد جوڑے پسٹل رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا جبکہ گوہر اس ایونٹ میں گرین کرتہ پاجامہ اور گرین شال میں نظر آرہے، دونوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ ہلاگُلا کرتے اور خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    فینز کی جانب سے شوبز انڈسٹری کے اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ساتھ ہی دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

    دوسری جانب اداکار و کانٹینٹ کریئٹر خاقان شہنواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں گوہر رشید، شہزاد شیخ اور عاشر وجاہت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    پوسٹ کے کیپشن میں خاقان شہنواز نے ایونٹ کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ڈھولکی بجنے کا ٹائم ہے‘۔

  • ’گوہر رشید سے شادی ہوئی تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگی‘

    ’گوہر رشید سے شادی ہوئی تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگی‘

    پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر میری گوہر میری گوہر خان سے شادی ہوئی تو یہ مداحون کی وجہ سے ہوگی۔

    پاکستانی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے اور گوہر رشید سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    اداکارہ نے اداکار گوہر رشید سے رومانوی تعلقات اور افواہوں پر گفتگو کرتے ہوئے اگر ایسا ہوگیا تو یہ مداحوں کی وجہ سے ہوگا، لیکن مجھے ایسی خبروں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس طرح کی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کبریٰ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ اگر ایسا ہوگیا تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے، ایسی خبریں 8 سال سے چل رہی ہیں اب مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔

    اداکارہ نے میزبان نے ان کی بجی زندگی سے متعلق سوال کیا، میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو کبھی پیار ہوا ہے، جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ ’آپ مجھ سے یہ سوال کیسے پوچھ سکتی ہیں؟

    اداکارہ نے اسی سوال کے جواب مین مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ کیا پتہ میں سوشل میڈیا پر اچانک کوئی سرپرائز دے دوں، شاید میں پہلے سے شادی شدہ ہوں‘‘۔

     کبریٰ خان نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ جتنی میں اپنی زندگی نجی رکھتی ہوں لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے شادی کرلی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ صنف آہن میں کبریٰ خان، سجل علی، سائرہ یوسف، رمشا خان، دنانیر مبین، شہریار منور ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔