Tag: اداکارہ گوہر خان

  • اداکارہ گوہر خان نے بڑی خوشخبری سنادی

    اداکارہ گوہر خان نے بڑی خوشخبری سنادی

    بالی ووڈ کی معروف ماڈل و اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع  آمد سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

    انسٹا پر جاری مختصر سی ویڈیو میں بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اپنے شوہر کے ساتھ خوش گوار موڈ میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے یہاں جَلد دوسری اولاد کی پیدائش متوقع ہے۔

    گوہر خان اور بھارتی انفلوئنسر زید دربار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بسم اللّٰہ، آپ کی دعاؤں اور محبتوں کی ضرورت ہے، اس اعلان کے بعد نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار نے 2020 میں شادی کی تھی جبکہ ان کے یہاں 2023 کی مئی میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ٹی وی شو بگ باس کی سابقہ اُمیدوار گوہر خان نے انسٹاگرام  پر مداحوں کو بتایا کہ  کہ ان کے ہاں بیٹے نے جنم لیا ہے۔

    اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔

    گوہر خان نے کہا کہ بیٹے کے آنے کے بعد ہمیں ملوم ہوا کہ حقیقی معنوں میں خوشی کسے کہتے ہیں، اس خوشخبری کے بعد کے آتے ہی گوہر خان اور ان کے شوہر کو سابھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ گوہر خان 25 دسمبر 2020 کو مشہور بھارتی میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ماں بننے کا اعلان کیا تھا۔