Tag: اداکارہ ہانیہ عامر

  • ’باربی ڈول‘ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ’باربی ڈول‘ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ ہانیہ عامر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں باربی ڈول اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے اور انڈسٹری کی دیگر خوبصورت اداکارائیں بھی اداکارہ کے حُسن کی تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریف کرنے والی اداکاراؤں میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، حرا خان، مایا علی، منال خان، انوشے اشرف اور نادیہ حسین بھی شامل ہیں۔

    ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پوسٹ شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھارت میں بھی بڑے ہی شوق سے دیکھے جاتے ہیں، اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تُم‘ کو بڑی مقبولیت حاصل ہے۔

  • ہانیہ عامر کی دبئی میں سیروتفریح کی تصاویر وائرل

    ہانیہ عامر کی دبئی میں سیروتفریح کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی دبئی کے مشہور  جزیرے پام جمیزہ پر سیر و تفریح کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دبئی کے سڑکوں پر خوشگوار موڈ مین تفریح کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہانیہ عامر نے اپنے دبئی ٹرپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں، چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دس ملین سے زائد ہے اور ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

    ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔