Tag: اداکار آغا علی

  • شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ آغا علی نے بتادیا

    شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ آغا علی نے بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادیاں اس لیے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو معمولی انسان سمجھنے لگتے ہیں۔

    انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی زندگی کے تجربات اور تلخ یادوں کی روشنی میں شادیوں کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق گفتگو کی۔

    اپنی شادی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تھی تو یہ بالکل مختلف تجربہ تھا، اُن دنوں کورونا وائرس زوروں پر تھا اور صورتحال ایسی تھی کہ لوگ یہی سوچ رہے تھے اب شاید قیامت آجائے گی یا یہ دنیا نہیں رہے گی۔ بس میں نے یہی سوچ کر شادی کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن شادی کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھیں رشتے یکطرفہ کوششوں سے کامیاب نہیں ہوتے بلکہ دونوں جانب سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

     حنا الطاف اور آغا علی طلاق

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی طلاق سے متعلق زیادہ گفتگو اس لیے نہیں کروں گا کیونکہ دوسرا فریق یہاں موجود نہیں، ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا اسے مقدر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا اور مہذب طریقے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے ہوئی تھی، تاہم دو سال بعد دونوں کی علیحدگی ہوئی اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔

  • اداکار آغا علی کا میمز بنانے والوں کے لیے پیغام

    اداکار آغا علی کا میمز بنانے والوں کے لیے پیغام

    کراچی: نامور اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میمز بنا کر کراچی والوں کا دل نہ دکھائیں، ہم ایک قوم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے اپنے پیغام میں کراچی کی موجودہ صورت حال پر ممیز نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

    اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں رہنے والے کئی لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور ابھی تک کئی لوگ بنا بجلی اور پانی کے گزارا کر رہے ہیں، آپ سب سے درخواست ہے کہ میمز اور مذاق بنا کر ان کا دل نہ دکھائیں، ہم ایک قوم ہیں۔

    معروف اداکار نے کہا کہ اس وقت کراچی والوں کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں شہر کا بُرا حال ہے،6 روز گزر جانے کے بعد بھی گھروں سے پانی نہیں نکالا جا سکا۔بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔