Tag: اداکار بابر علی

  • پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر بابر علی نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے غدر 2 کے اداکار سنی دیول کو پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بابر علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر بہت دلچسپ گفتگو کی۔

    بابر علی نے بھارتی اداکار سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو برا بھلا کہہ کر کامیابی حاصل کرے گا تو میرے دل میں تو اس کی کوئی عزت نہیں ہے۔

     اُنہوں نے کہا کہ بھارتیوں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنے ملک کے لیے کچھ نہ کریں لیکن آپ کم از کم کسی دوسرے ملک کو تو برا بھلا نہ کہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سی پاکستانی فلمیں بنائی ہیں تو ہم نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی تو ہونا یہ چاہیے کہ کسی بھی جھنڈے کو یا کسی بھی ملک کی فوج کو برا بھلا نہ کہا جائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہماری فوج جو ہمارے لیے ایک قابلِ فخر ادارہ ہے اب اس پر کوئی انگلی اُٹھائے گا تو ہم اسے بالکل بھی اچھا نہیں سمجھیں گے۔

    بابر علی نے سنی دیول سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ یاترا کے لیے پاکستان آئے تو ہم نے آپ کا کھلے دل سے استقبال کیا، اب آپ ایسا نہ کریں۔

    پاکستانی اداکار نے بھارتی اداکار سنی دیول کو متنازع فلموں میں کام کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر وہ چیز جو میرے ملک کے، میرے پرچم کے اور میری پاک فوج کے خلاف ہو اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

  • معصوم چہرے پر شاندار تاثرات، اداکار بابر علی کی بیٹی چھا گئیں، ویڈیو وائرل

    معصوم چہرے پر شاندار تاثرات، اداکار بابر علی کی بیٹی چھا گئیں، ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار بابر علی کی اپنی صاحبزادی کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پندرہ سیکنڈ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر علی اپنی صاحبزادی زینب کے ساتھ موجود ہیں جس میں اُن کی بیٹی معصوم سے چہرے پر شاندار تاثرات لاکر اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے۔

    اداکار کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کو صارفین نے بہت سراہا اور زینب کو منفرد تاثرات پر خوب داد بھی دی۔

    یاد رہے کہ بابر علی کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دیں۔ اداکار کے تین بچے جن میں دو بیٹیاں اور بیٹا ہے۔

    حیران کن طور پر بابر علی نے اپنے بچوں کو اب تک میڈیا انڈسٹری سے دور رکھا تھا یہی وجہ ہے کہ اُن کی اہل خانہ کے ساتھ زیادہ تصاویر بھی سامنے نہیں آئیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بابر علی نے گریجویشن تک تعلیم مکمل کر کے چھوٹی اسکرین سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ پی ٹی وی پر 1995 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’لبیک‘ میں عرب کے فوجی کا کردار ادا کرتے نظر آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور لالی ووڈ میں بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔