Tag: اداکار تھلاپتی وجے

  • تھلاپتی وجے کی افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی ویڈیو سامنے آگئی

    تھلاپتی وجے کی افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک میں ہزاروں افراد کی افطار پارٹی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ساؤتھ کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے 7 مارچ کو چنئی میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران افطار پارٹی کی میزبانی کی، جہاں وہ ٹوپی پہنے اور حاضرین کے ساتھ نماز میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے، اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس افطار پارٹی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا، عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے۔

    خیال رہے کہ تھلاپتی وجے کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کیلئے 275کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔

  • بالی ووڈ کے کس مشہور اداکار نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا؟

    بالی ووڈ کے کس مشہور اداکار نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا؟

    ممبئی: بھارت میں رواں مالی سال 24-2023ء کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

    بھارت میں رواں مالی سال 24-2023ء کی ٹیکس کی ادائیگی کی رپورٹ سامنے آ گئی، فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کنگ خان نے ادا کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے 2023 سے 2024 کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس ادا کر کے تمام مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا، اداکار  نے 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے۔

    اس کے علاوہ ٹیکس ادا کرنے والے 10 مشہور شخصیات میں دوسرے نمبر پر اداکار تھلاپتی وجے ہیں انہوں نے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے، باکس آفس پر ایک معمولی سال کے باوجود سلمان خان 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔

    میتابھ بچن بھی تفریحی دنیا میں ایک غالب شخصیت رہے، 1000 کروڑ روپے کی بلاک بسٹر کالکی 2898 اے ڈی میں اپنے کردار کے بعد انہوں نے ٹیکس میں 71 کروڑ روپے کا حصہ ڈالا۔

    بالی ووڈ اسٹارز اجے دیوگن اور رنبیر کپور نے اس سال بالترتیب 42 کروڑ اور 36 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں دیے، فائٹر فلم کے مشہور اداکار ہریتک روشن 28 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔

    دیگر قابل ذکر شخصیات میں کامیڈین کپل شرما 26 کروڑ روپے، اداکار کرینہ کپور 20 کروڑ روپے، شاہد کپور 14 کروڑ روپے اور کترینہ کیف نے 11 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے۔

  • بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    بھارتی اداکار نے اپنی سیاسی جماعت بنا لی

    جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پارٹی کا پرچم اور ترانہ متعارف کرادیا۔

    اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والے وجے کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ وہ سماجی کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں تھلاپتی وجے نے فروری میں فروری میں اپنی نئی سیاسی پارٹی ٹی وی کے (تمیلاگا ویٹری کزگم) کا قیام کا اعلان کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    تاہم اب اداکار تھلاپتی وجے نے چنئی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب کے دوران پارٹی پرچم اور علامت کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا، اس موقع پر پارٹی کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ تمل ناڈو کی سیاست میں فلمی ستاروں کی شمولیت نئی بات نہیں ہے، ایم جی رامچندرن، رجنی کانت، کمل ہاسن اور وجے کانت جیسے بہت سے تجربہ کار اداکار سلور اسکرین سے سیاسی اسٹیج پر آ چکے ہیں، اب اس فہرست میں تھلاپتی وجے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vijay (@actorvijay)

    فلیگ لانچ کی تقریب کے دوران وجے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جلد ہی ایک میگا کانفرنس کا انعقاد کرے گی، جہاں وہ ٹی وی کے اصولوں اور پارٹی کے مقاصد کا خاکہ پیش کریں گے، اپنی زندگی تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔