Tag: اداکار جونی لیور

  • بالی ووڈ اداکار جونی لیور نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

    بالی ووڈ اداکار جونی لیور نے عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی اداکار عمران اشرف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکار عمران اشرف نے بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے بالی ووڈ کامیڈین کی جانب سے تعریفی کلمات کو اپنے لیے سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    بھارتی اداکار جونی لیور نے اپنی مختصر ویڈیو میں عمران اشرف کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈرامے میں بہت اچھی اداکاری کرتے ہیں خاص آپ کا بھولا کردار مجھے بہت پسند ہے۔

    جونی لیور نے عمران اشرف کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف اچھے اداکار بلکہ بہترین ٹی وی میزبان بھی ہیں، ہوسٹنگ مشکل ترین کام ہے، اسے بھی آپ خوش اصلوبی سے نبھا رہے ہیں۔

    جونی لیور کا کہنا تھا کہ آپ اپنے شو میں شریک ہونے والے مہمانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے لا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مرحوم کمال سردار کے لیے بھی تعریفی کلمات کہے اور ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

    بھارتی کامیڈین کی جانب سے عمران اشرف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شوبز شخصیات سمیت مداحوں نےبھی جونی لیور کو لیجنڈ قرار دیا اور ان کی تعریفیں کیں۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا کہ ’ یہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے، آپ نے میرے کام کی اتنی تعریف کی ہے اب میں مزید محنت کروں گا‘۔

  • ’13 سال کی عمر میں خودکشی۔۔۔‘، جونی لیور کا اپنے متعلق ہوشربا انکشاف

    ’13 سال کی عمر میں خودکشی۔۔۔‘، جونی لیور کا اپنے متعلق ہوشربا انکشاف

    نئی دہلی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں سے ایک طویل سفر طے کرکے نام بنانے والے مشہور کامیڈی اداکار جونی لیور نے اپنے بچپن سے متعلق ہوشربا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے کامیڈی اداکار جونی لیور نے ایک انٹرویو میں مالی مسائل کے ساتھ بچپن میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی۔

    اداکار جونی لیور نے انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں سے ایک طویل سفر طے کیا ہے، اداکار کا کامیڈی کی دنیا میں ایک نمایاں نام ہے اور وہ اب تک کے سب سے مشہور کامیڈی اداکاروں میں سے ایک ہے۔

    تاہم اداکار جونی کے لیے چیزیں ہمیشہ اتنی ہموار اور لگژری نہیں تھیں جیسا کہ اب ہیں، جونی کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کرنا پڑی ہے اسی دوران ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب انہیں جینے کی خواہش بھی نہیں تھی۔

    اداکار جونی لیور نے انٹر ویو میں بتایا کہ میں بھارت کی کچی آبادی دھاراوی میں پیدا ہوا اور وہی زندگی گزاری، جب میں 13 سال کا تھا تو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اُس وقت میرے لیے کچھ بھی معنی نہیں رکھتا تھا اور میں بس خودکشی کرنے کے لیے ریلوے کی پٹریوں پر پہنچ گیا، جونی لیور نے انکشاف کیا کہ جب میں پٹری پر لیٹ گیا تو میرے سامنے بہنوں کا چہرہ آگیا اور میں فوراً اٹھ گیا، اس کے بعد میں نے زندگی کا احترام کرنا شروع کیا۔

    جونی لیور نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھا اگر میں اداکار نہ ہوتا تو جرائم کی دنیا میں آ جاتا، میں انڈسٹری کا ہمیشہ شکر گزار ہوں اس انڈسٹری نے مجھے کام دیا ورنہ میں گینگسٹر بن کر رہ جاتا۔