Tag: اداکار راجکمار راؤ

  • راجکمار راؤ نے ’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد معاوضوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا

    راجکمار راؤ نے ’استری 2‘ کی کامیابی کے بعد معاوضوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا

    بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں بت تحاشہ اضافہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پچھلے کچھ وقتوں راجکمار کی تمام فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’استری 2‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار راجکمار راؤ نے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق استری 2  نے کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے، فلم نے تقریباً 874 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا، اس فلم میں راجکمار راؤ کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    ’استری 2‘ کے علاوہ راجکمار راؤ کی دیگر فلموں نے بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے، راجکمار راؤ کی فلم شری کانت، مسٹر اینڈ مسز ماہی اور ‘وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو’ کو بھی شائقین نے کافی پسند کیا۔

    جس کے بعد ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق ’استری 2‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد راجکمار راؤ نے اپنی فیس بڑھا دی ہے، اب وہ کسی بھی نئی فلم سائن کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم لیں گے۔

    دوسری جانب جب اداکار راجکمار راؤ سے معاوضے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں واضح طور پر کہا کہ میں بے وقوف نہیں ہوں کہ اپنے پروڈیوسر پر بوجھ ڈالوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بڑی بلاک بسٹر فلم کا حصہ ہونے پر میں بطور اداکار تبدیل نہیں ہوا، پیسہ میرے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، یہ تو میرے جنون کا حصہ ہے، میں اپنی پوری زندگی کام کرنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں ایسے کردار کروں جو مجھے حیران کرے اور میں چیلنجز قبول کروں۔

    واضح رہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راجکمار نے اس فلم میں کام کے 6 کروڑ روپے وصول کیے جبکہ شردھا کپور کو پانچ کروڑ ملے تھے۔

  • استری 2 بھارتی فلمی دنیا کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

    استری 2 بھارتی فلمی دنیا کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہورر کامیڈی فلم استری 2 نے ڈومیسٹک باکس آفس پر ریکارڈ ساز بزنس کے بعد نمبر 1 ہندی فلم بن گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم استری 2 نے شاہ رخ خان کی جوان اور رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 600 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا۔

    استری 2 کی پروڈکشن کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فلم بھارت میں ’نمبر ون ہندی فلم‘ بن گئی ہے، میڈاک فلمز کی جانب سے ایک پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    میڈاک فلمز پروڈکشن کمپنی نے لکھا کہ استری 2 نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان (صرف ہندی زبان میں) کے لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم کمپنی نے لکھا کہ ’وہ استری ہے اور اس نے آخر کر دیکھایا، استری 2 بھارت کی نمبر 1 ہندی فلم بن گئی، اس تاریخ کو بنانے کے لیے آپ سب فینز کا شکریہ، تھیٹر آؤ کچھ اور نیا ریکارڈ بناتے ہیں‘۔

    دوسری جانب بھارتی فلم باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی استری 2 نے ڈومیسٹک باکس آفس کلیکشن پر لائف ٹائم آمدنی کو عبور کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکار راج کمار راؤ، اداکارہ شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔