Tag: اداکار سیف علی خان

  • سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان جمعرات 16 جنوری کی صبح اپنے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چور کی جانب سے کیے جانے والے جان لیوا حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک شخص نے سیف کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے تقریباً 6 بار وار کیا۔

    واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بتایا ’ہم نے اداکار کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو کا ٹکڑا کامیابی کے ساتھ ہٹا دیا ہے، سیف علی خان کو دو شدید اور دو درمیانے درجے کی چوٹیں آئی ہیں۔

    ڈاکٹر عثمانی نے کہا کہ ’ سیف علی خان کی سرجری ہوگئی ہے، سرجری کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایک یا دو دن میں انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا، اداکار کی نیورو سرجری اور پلاسٹک سرجری دونوں کی گئی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:

    سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    سیف علی خان پر حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟ تصاویر سامنے آگئی

    چور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ 4 افراد گرفتار، اہم انکشافات

    لیلاوتی اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر نتن ڈانگے نے بتایا کہ سیف علی خان کو ریڑھ کی ہڈی میں خاصی چوٹ آئی ہے، ریڑھ کی ہڈی میں چاقو کے ٹکڑے کو ہٹانے کے لیے سرجری کی گئی، اس کے علاوہ اداکار کے بائیں ہاتھ اور دائیں جانب دو اور گہرے زخم تھے، جبکہ گردن میں بھی چوٹ ہے جس  کی پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔

    سیف علی خان کی پی آر ٹیم کی جانب سے حال ہی میں مداحوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اداکار کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ اب صحتیاب ہیں تاہم ڈاکٹر ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • چور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ 4 افراد گرفتار، اہم انکشافات

    چور سیف علی خان کے گھر میں کیسے داخل ہوا؟ 4 افراد گرفتار، اہم انکشافات

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد اب اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک شخص نے سیف کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے تقریباً 6 بار وار کیا۔

    مزید پڑھیں:

    سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    سیف علی خان پر حملے کے وقت کرینہ کپور کہاں تھیں؟ تصاویر سامنے آگئی

    واقعے کے بعد سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سیف کو 6 زخم آئے جس میں 2 زخم کافی گہرے تھے۔

    ممبئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کے گھر میں ایک شخص زبردستی اندر آنے کے بعد ملازمہ سے جھگڑا کیا، جس کے بعد اداکار نے مداخلت کی۔

    پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق مشتبہ شخص ممکنہ طور دوسری عمارت کے کمپاؤنڈ کے ایک پائپ لائن کے ذریعے گھر میں داخل ہوا، اس وقت سیف کی اہلیہ کرینہ کپور اور بچے گھر میں موجود نہیں تھے۔

    پولیس نے سیف علی خان کے گارڈ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے، سیف علی خان کے گھر ڈکیتی میں ایک ملزم کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ پوچھ کچھ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    ممبئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، واردات میں استعمال ہونے والا چاقو ٹوٹا ہوا ہے، سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

  • سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور مزاحمت پر اداکار شدید زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ رات ڈھائی بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا، بھارتی اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان پر ڈاکو نے چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، لیلاوتی اسپتال میں ان کی سرجری کی جارہی ہے، جبکہ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

  • ابراہیم علی خان بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار، کس اداکارہ کیساتھ نظر آئیں گے؟

    ابراہیم علی خان بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار، کس اداکارہ کیساتھ نظر آئیں گے؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلم ’دلیر ‘ سے بالی ووڈ میں نام بنانے کے لیے اپنی کمر کس لی ہے، اس فلم سے ہی ایک ساؤتھ اداکارہ بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور اسٹار کِڈ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے، سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم ’دلیر ‘ کے ساتھ شوبز میں قدم رکھنے والے ہیں۔

    گزشتہ سال ابراہیم علی خان کی فلم کے حوالے سے یہ خبر آئی تھی کہ ابراہیم علی خان کو کوئی اور نہیں بلکہ کرن جوہر لانچ کر رہے ہیں لیکن اب ابراہیم کے بالی ووڈ ڈیبیو کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sreeleela (@sreeleela14)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو سرزمین سے نہیں بلکہ فلم ’دلیر ‘ سے کریں گے، اس فلم میں ابراہیم بالی ووڈ کی کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں بلکہ ساؤتھ فلموں کی خوبصورت اداکارہ سری لیلا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دلیر کی ہدایت کاری کنال دیشمکھ کریں گے جبکہ مڈوک فلمز اسے پروڈیوس کرنے جا رہی ہے، ساتھ ہی سرزمین کی ریلیز سے قبل ابراہیم نے فلم دلیر پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ibrahim Ali Khan (@iakpataudi)

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دلیر ایک اسپورٹس کہانی پر منبی ہے، جس میں ابراہیم علی خان میراتھن کھلاڑی کا کردار ادا کریں گے، فلم کی شوٹنگ بھی ہماچل میں کی گئی ہے۔

    اداکارہ سری لیلا سے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سری لیلا کو آخری بار ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو کی فلم گنٹور کارم میں دیکھا گیا تھا، ساتھ ہی رشمیکا کے بعد سری لیلا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی دوسری اداکارہ ہوں گی۔