Tag: اداکار شان

  • کشمیری خاندان سے ہوں، آزادی کے لیے جان دوں گا، اداکار شان

    کشمیری خاندان سے ہوں، آزادی کے لیے جان دوں گا، اداکار شان

    اسلام آباد: نامور پاکستانی اداکار شان نے اعلان کیا ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، اگرمجھےجان کی قربانی دینی پڑی تومیں تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سپراسٹارشان نے بھی شرکت کی اور اپنی آواز بلند کی۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اگر کشمیر میں نہیں تو کشمیر مجھ سے ہے کیونکہ میرا خود کا تعلق کشمیری خاندان سے ہے، جس دن فوج نعرے لگائے گی پوری قوم ساتھ ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم جان دینی والی قوم ہیں اور یہ کام ہمیں بخوبی آتاہے۔ اس موقع پر پاکستانی اداکار نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’ہم لے کر رہیں گے آزادی‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

    شان نے اعلان کیا کہ اگر کشمیر کاز یا وطن کے  لیے مجھےجان کی قربانی دینی پڑی تو میں اس کے لیے تیار ہوں ، جس دن ہمارے لہوکی ضرورت ہوگی ہم سب آگےہوں گے، بھارت یاد رکھے کہ ہم ریلیاں نکالنے والی نہیں بلکہ جان دینے والی قوم ہیں۔

  • بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف دھمکی اور بیان بازی پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے خاموشی کو شرم ناک قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی شرم ناک ہے۔

    shaan-1

    اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرم ناک اقدام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک کی بات یہ ہے کہ کچھ فنکاروں کے لیے ان کی بھارت نواز فلم، شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کے لیے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے، اداکار شان نے پاک افواج کے شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    shaan-2

    قبل ازیں بھی اداکار شان نے اداکارہ ماورا حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹوئٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘ کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔


    ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال


    یاد رہے کہ جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔